ETV Bharat / state

Ayurvedic Doctor Death اننت ناگ سڑک حادثے میں آیورویدک ڈاکٹر کی موت، سات افراد زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 12:40 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں آیورویدک ڈاکٹر کی موت ہوگئی، جب کہ سات افراد زخمی ہوگئے۔ Road Accident in Anantnag

Ayurvedic Doctor Death
Ayurvedic Doctor Death

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں سڑک حادثہ کے دوران ایک آیورویدک ڈاکٹر ہلاک اور دیگر سات افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے دو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ متعلقہ اہلکار نے کہا کہ اننت ناگ سڑک حادثہ میں آیورویدک ڈاکٹر کی موت ہوگئی ہے اور سات دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دراصل بدھ کے روز مسافر گاڑی ٹاٹا سومو جس کا زیر رجسٹریشن نمبر JK03B 1989 تھا، کوکرناگ کے ڈیسو سے وائلو علاقہ جاتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک سے پھسل کر پل سے نیچے گر گئی۔ حادثہ میں سومو میں سوار ایک شخص ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:

Woman Dies in Road Accident: اننت ناگ سڑک حادثہ میں خاتون کی موت

متوفی کی شناخت زلنگم کوکرناگ کے رہنے والے مشتاق احمد شاپو کے طور پر ہوئی ہے جو ایک آیورویدک ڈاکٹر ہے۔ حادثہ کے فوراً بعد زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جنہیں بہتر علاج و معالجہ کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ پولیس کی ایک ٹیم حادثہ کی جگہ پر پہنچ گئی، اور حادثہ کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہاں قبل ازیں بھی کئی مرتبہ حادثات پیش آچکے ہیں۔ اور کئی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.