جموں و کشمر کے ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلو میں منعقدہ پارٹی اجلاس Apni Party Workers Convention میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ترجمان رفیع احمد میر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے زرعی اراضی Transfer of Agricultural Land کی منتقلی جیسے قوانین کی وجہ سے لوگوں میں مختلف خدشات پھیل گۓ ہیں ، جس کا اپنی پارٹی مزمت کرتی ہے ۔
اننت ناگ کے ڈاک بنگلو میں منعقدہ پارٹی اجلاس میں شرکت کے بعد رفیع میر نے کہا کہ دفعہ 370 کو لیکر انہیں عدالت کے فیصلے کا انتظار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ''ہمیں یقین ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں ہو اور امید ہے کہ جلد ہی عدالت سے فیصلہ آئے گا جو پورے ملک کو قبول ہو۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ کے نئے قانون کشمیر میں نافض کرنے پر زبردست مزمت کی۔
میر نے کہا حکومت کی طرف سے زرعی اراضی کی منتقلی جیسے قوانین کی وجہ سے لوگوں میں مختلف خدشات پھیل گۓ ہیں، جسکا اپنی پارٹی مزمت کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اننت ناگ میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی ورکرز کنونشن منعقد
اس موقع پر پارٹی سینیر لیڈر عبدالرحیم راتھر ،ہلال شاہ، انیس الاسلام و دیگر لیڈران نے بھی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں لیڈران نے اپنی پارٹی کو جموں و کشمیر کی محض خیرخواه سیاسی جماعت قرار دیا اور کارکنوں سے جماعت کو مزید مستحکم بنانے کی تلقین کی۔