ETV Bharat / state

اننت ناگ: بیٹنگو میں گھریلو تشدد کی شکار خاتون کی ہسپتال میں موت - Jammu and Kashmir

اننت ناگ کے بیٹنگو علاقے کی 30 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر ان کے شوہر اور سسرال والوں نے مارا پیٹا جس کی وجہ سے مذکورہ خاتون زخمی ہو گئیں اور دوران علاج آج ان کی موت ہوگئی۔

اننت ناگ کے بٹینگو علاقے میں گھریلو تشدد کا واقعہ

author img

By

Published : Apr 8, 2021, 9:41 AM IST

Updated : Apr 8, 2021, 8:44 PM IST

خاتون کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھی اور انہیں ابتدائی طبی امداد کے لئے جی ایم سی اننت ناگ میں داخل کرا یا گیا تھا جہاں آج علاج کے دوران ہی خاتون کی موت ہوگئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق اسے نازک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جس کی اطلاع انہوں نے پولیس کو دی تھی۔

لواحقین کے مطابق اسے مبینہ طور پر اس کے شوہر اور اُس کے اہل خانہ نے مارا پیٹا تھا۔ ان کے مطابق پچھلے چار برسوں سے ان کے مابین گھریلو تنازع چل رہا تھا اور بات طلاق تک پہنچ گئی تھی۔

اننت ناگ کے بٹینگو میں مبینہ گھریلو تشدد کا واقع

اہل خانہ کے مطابق ان کا کیس پچھلے چار سالوں سے اننت ناگ کی عدالت میں زیر سماعت ہے جس کا فیصلہ ابھی آنا باقی ہے۔ تاہم عدالت کے حکم نامے کے مطابق خاتون اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ سسرال سامان لانے گئی تھیں۔ جہاں پر خاتون اور اس کے رشتہ داروں کے ساتھ مار پیٹ کی گئی۔ مار پیٹ کے دوران خاتون بُری طرح سے زخمی ہو گئیں جس کے بعد انہیں میڈیکل کالج اننت ناگ میں داخل کیا گیا جہاں آج صبح زخمیوں کی تاب نہ لاکر وہ وفات پاگئیں۔ خاتون کی موت کے بعد ان کے لواحقین نے زبردست احتجاج کیا اور انتظامیہ سے انصاف کی فریاد کی۔

اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ایس ایچ او اننت ناگ سے بات کی تو انہوں بتایا کہ اننت ناگ پولیس نے آج مذکورہ خاتون کے لواحقین کی شکایت پر کیس درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اننت ناگ کے آکورہ میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔

Last Updated : Apr 8, 2021, 8:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.