ETV Bharat / state

اننت ناگ: سماج میں تیزی سے پھیل رہی نشہ خوری پر علما کا اظہارِ تشویش

سماج کو منشیات کی لعنت سے پاک و صاف بنانے کے لیے ضلع اننت ناگ میں علما نے مذہبی رہنمائوں کے لیے ایک روزہ سیمنار/ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

اننت ناگ: سماج میں تیزی سے پھیل رہے منشیات پر علماء نے کیا تشویش کا اظہار

author img

By

Published : Jun 11, 2021, 4:00 PM IST

وادی کشمیر میں منشیات کے بڑھتے رجحان پر علماء کرام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بدعت کا قلع قمع کرنے میں مذہبی رہنمائوں سے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے اپیل کی۔

اننت ناگ: سماج میں تیزی سے پھیل رہے منشیات پر علماء نے کیا تشویش کا اظہار

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں تحریک صوت الاولیا نام کی ایک مذہبی تنظیم نے علما کے لیے ایک روزہ سیمنار/ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا۔

سیمنار کی صدارت صوت الاولیا کے سربراہ مولانا شیخ عبد الرشید داؤدی نے انجام دی۔ سیمنار میں علما و مقررین نے نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے رجحان اور منشیات کے کاروبار میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مقررین نے مذہبی رہنمائوں اور ائمہ مساجد سے منشیات سے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا ’’علما کو بھی اپنی استطاعت کے مطابق سماج میں تیزی سے پھیل رہے منشیات کے ناسور کا قلع قمع کرنے میں اپنا کلیدر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

انہوں نے علما و خطبا سے گزارش کی کہ وہ لوگوں خاص کر نوجوانوں میں منشیات کے نقصانات کے متعلق با خبر کریں۔ انہوں نے کہا کہ ’’مذہب اسلام میں منشیات اور شراب نوشی کو حرام قرار دیا گیا ہے، اور اس تعلیم کو عام لوگوں تک پہنچانا علماء کرام کی ذمہ داری ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.