ضلع اننت ناگ پہاڑی علاقہ قمر شاہ آباد میں جمعہ کو مقامی باشندں نے بینک شاخ کی منتقلی کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاج کر رہے لوگوں نے جموں کشمیر بینک شاخ کو قمر شاہ آباد کے بجائے کپرن علاقے میں منتقل کیے جانے پر بینک کے اعلیٰ حکام کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں بینک کی شاخ نہ ہونے کے سبب لوگوں کو قریب 5کلومیٹر دور ویری ناگ جانا پڑتا تھا، تاہم انکے مطابق بینک شاخ کو کپرن اور شاہ آباد کے وسط میں قائم کرنے کے مطالبے کو نظر انداز کرکے بینک شاخ کو کپرن علاقے میں قائم کیا گیا جس کے سبب انکے مطابق شاہ آباد میں رہائش پذیر کثیر آبادی کی مشکلات میں کمی واقع نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں: 'ای ٹی وی بھارت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار نبھارہا'
انہوں نے بینک حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کپرن کے بجائے بینک شاخ کو قمر شاہ آباد میں قائم کیے جانے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوکرناگ: احتجاج کے باوجود پانی فراہم نہیں کیا جا رہا
دریں اثناء، احتجاج کے سبب قمر شاہ آباد - ویری ناگ روڑ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی۔