ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل علاقے میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک کوئنٹل سے زائد ممنوعہ پوست کے خوشے (خشخاش) ضبط کرکے منشیاف فروش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پولیس نے منشیات سے متعلق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد برینٹی، بٹپورہ کے رہنے والے محمد اقبال درنگے ولد عبدالسلام درنگے کے گھر پر چھاپا مار کر 1.03 کوئنٹل ممنوعہ پوست کے خوشوں (خشخاش) اور ایک گرائنڈر کو ضبط کر لیا۔
اننت ناگ پولیس نے محمد اقبال کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن اچھہ بل میں ایف آئی آر نمبر 77/2021 U / S 8/15 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں؛ اننت ناگ میں لڑکی نے خود کو پھانسی لگالی
دریں اثناء، جموں و کشمیر پولیس نے لوگوں سے منشیات کا قلع قمع کرنے میں عوامی تعاون طلب کیا ہے۔