جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے آڈر، کھنہ بل میں دوران شب تیز ہواؤں کے باعث درخت گرنے کے نتیجے میں رہائشی مکان سمیت دو گاڑیاں اس کی زد میں آگئیں۔
درخت گر آنے سے رہائشی مکان سمیت دو گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے متاثرہ افراد نے کہا کہ گزشتہ شام تیز ہوائوں کے سبب خوف و دہشت کا ماحول بپا ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ تیز ہوائوں کے سبب درخت گر آئے، اور ان کا رہائشی مکان سمیت دو گاڑیاں ان کی زد میں آ گئے۔
انہوں نے کہا کہ وہ فوری طور جان بچا کر وہاں سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے تاہم درخت گر آنے سے انکے مکان اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھر کے صحن میں رکھی گاڑیاں انکی ذاتی نہیں بلکہ بینک سے سودی قرضہ لیکر خریدی ہیں جن سے حاصل ہونے والی آمدنی سے ان کے گھر کا چولہا جلتا ہے۔
انہوں نے ضلع انتظامیہ سے معاوضہ فراہم کیے جانے اور انکی بازآبادکاری کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں: بجبہاڑہ: ادھورے پُل کی تعمیر کا مقامی لوگوں کو 10 برس سے انتظار
واضع رہے کہ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں بارشوں، بادل پھٹنے، نشیبی علاقوں میں سیلاب آنے کے علاوہ تیز ہوائوں کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
گزشتہ کئی دنوں سے شدید بارشوں اور بادل پھٹنے سے کافی جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ خطہ چناب میں بادل پھٹنے اور سیلاب کے سبب کئی جانیں تلف ہونے کے علاوہ کئی ڈھانچوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔