ETV Bharat / state

اننت ناگ میں سی سی ٹی وی نصب کرنے کا حکم

author img

By

Published : Sep 8, 2021, 8:38 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں انتظامیہ نے سرکاری و نجی دفاتر کے ساتھ ساتھ مصروف بازاروں، بس اور سومو اسٹینڈز اور انٹری فیس کلیکشن چیک پوسٹ وغیرہ میں سی سی ٹی وی نصب کیے جانے کے احکام صادر کیے ہیں۔

اننت ناگ میں سی سی ٹی وی نصب کرنے کا حکم
اننت ناگ میں سی سی ٹی وی نصب کرنے کا حکم

ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے مختلف سرکاری محکموں اور نجی کمپنیوں کے علاوہ شاپنگ مالز اور دیگر کاروباری اداروں بشمول ہوٹلز ریستوران، کلینک، نرسنگ ہومز اور اسپتالوں میں (اندرون اور بیرون) سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا حکم دیا ہے۔

حکم نامہ کے مطابق ’’سماج دشمن عناصر اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے مزید نگرانی کے اقدامات کی ضرورت ہے اس لئے مصروف ترین بازاروں اور دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی ضرورت ہے۔‘‘

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ’’مصروف عوامی مقامات پر سی سی ٹی وی کی تنصیب مجرمانہ حرکات کو روکنے کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگا، جو نہ صرف چوری سمیت دوسرے جرائم کو روکنے بلکہ بعض اوقات عوام کی جان و مال کی حفاظت کو ممکن بنانے کا ایک مفید ذریعہ ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: سرینگر میں چار صحافیوں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے

ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے تمام محکموں اور اداروں کے سربراہان کو حکم دیا ہے کہ وہ کم از کم 15 دن کے ڈیٹا اسٹوریج کی گنجائش کے ساتھ دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں؛ نیشنل کانفرس اسمبلی انتخابات سے دور نہیں رہے گی: فاروق عبداللہ

میونسپل کونسل یا کمیٹیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے دفاتر کے ساتھ ساتھ مصروف بازاروں، بس اور سومو اسٹینڈز اور انٹری فیس کلیکشن چیک پوسٹ وغیرہ میں سی سی ٹی وی کی تنصیب کو یقینی بنائیں۔

یہ بھ پڑھیں: کوکرناگ: پہلی مرتبہ سڑک کے میگڈمائزیشن پر عوام کا اظہار مسرت

’’سرکاری اور نجی شعبے کے بینک انشورنس کمپنیاں اور تمام مرکزی حکومت کے محکمے اپنے دفتر کے احاطے میں اور باہر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو بھی یقینی بنائیں۔‘‘ ہوٹلز، ریستوران اور کلینک، نرسنگ ہومز اور ہسپتالوں سمیت تمام اداروں کو بھی حکم دیا گیا کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں (لاء انفورسمنٹ ایجنسیز) کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کی ایچ ڈی ڈی (اسٹوریج ڈیوائس) ہمیشہ دستیاب رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: زیر تعمیر جی ایم سی مین کیمپس کا تعمیراتی کام سست رفتاری کا شکار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.