یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں جوکووچ نے حادثاتی طور پر لائن وومین کو گیند ماردی تھی اور اس طرح ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔
جوکووچ کے پاس اسپین کے رافیل ندال اور سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر کی عدم شرکت کے سبب اپنا 18 واں گرینڈ سلیم حاصل کرنے کا اچھا موقع تھا۔
سربیا کے ٹینس اسٹار نے کہا کہ 'نادانستہ طور پر لائن جج کے گلے میں گیند لگنے سے انہوں نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہونے سے بڑا سبق سیکھا ہے۔
اٹالین اوپن کھیلنے کے لیے پہنچے جوکووچ نے کہا کہ 'میں جسمانی کے ساتھ ساتھ ذہنی اور جذباتی طور پر بھی سخت محنت کر رہا ہوں۔ میں اپنی بہترین شخصیت کورٹ کے اندر اور باہر پیش کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 'میں اس واقعہ کو بڑا سبق سمجھوں گا۔ میں اپنی ٹیم سے بات کر رہا ہوں۔ جو کچھ ہوا وہ بدقسمتی تھی۔
اس دوران ہِسپانوی کھلاڑی رافیل ندال نے کہا کہ 'جوکووچ کا ٹورنامنٹ سے باہر ہونا کافی بدقسمتی کی بات ہے لیکن یہ قواعد کے تحت تھا۔