ETV Bharat / sports

Asian Games 2023 پلک نے دس میٹر ایئر پسٹل انفرادی فائنل میں جیتا گولڈ، ایشا نے سلور جیتا

چین کے ہانگژو میں بھارت کے شوٹروں کا نشانہ چوک نہیں رہا ہے۔ شوٹنگ میں بھارت ریکارڈ پر ریکارڈ بنا رہا ہے۔ بھارتیہ شوٹر ایشوریہ، سوپنل، اکھل کے بعد پلک اور ایشا نے شوٹنگ میں بھارت کو گولڈ اور سلور میڈل جتایا ہے۔Asian Games underway at China's Hangzhou

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 10:37 AM IST

Updated : Sep 29, 2023, 1:07 PM IST

Palak secures gold, Esha settles on Silver

ہانگژو: چین کے ہانگزو میں جاری ایشین گیمز میں پلک نے 10 میٹر ایئر پسٹل ٹیم انفرادی فائنل مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا اور ایشا سنگھ نے سلور میڈل جیت کا ملک کا نام روشن کیا ہے ۔پلک نے کھیلوں دباؤ کے حالات کے دوران پرسکون انداز میں ریکارڈ بنا کر سب کو حیران کر دیا۔ پلک نے 10 میٹر ایئر پسٹل انفرادی مقابلے میں میڈل حاصل کرنے کے لیے کل 242.1 اسکور کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پلک نے جکارتہ ایشین گیمز 2018 کے بعد ہی شوٹنگ شروع کی تھی۔

ایشا سنگھ نے کل 239.7 کا اسکور بنا کر سلور میڈل جیتا۔جاری ایشین گیمز میں ایشا کا یہ چوتھا تمغہ ہے۔ وہ صرف 2.6 پوائنٹ کے فرق کے ساتھ بھارت کی پلک سے پیچھے تھی۔ اب تک، ایشا نے 10 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ میں دو ٹیم میڈل، 25 میٹر پسٹل ایونٹ میں ایک گولڈ، اور 25 میٹر پسٹل ایونٹ میں انفرادی سلور جیتا ہے۔ یہ ایشین گیمز 2022 میں کسی بھارتیہ کھلاڑی کا سب سے زیادہ انفرادی تمغے حاصل کرنے کا ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل، پلک اور ایشا نے دیویا تھڈیگول سباراجو کے ساتھ مل کر 10 میٹر ایئر پسٹل ٹیم ایونٹ میں بھارت کے لیے سلور میڈل جیتا تھا جس میں انھوں نے کل 1731 پوائنٹس حاصل کیے تھے۔ جہاں چین 1736 اسکور کرکے چارٹ میں سرفہرست رہا وہیں چینی تائپے نے 1723 پوائنٹس کے ساتھ کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔

  • Another medal in Shooting at the Asian Games!

    Congratulations to Divya Thadigol, Esha Singh and Palak on winning a Silver Medal in the 10m Air Pistol Women's team event. Best wishes to them for their future endeavours. Their success will motivate several upcoming sportspersons. pic.twitter.com/clQrQMgbpE

    — Narendra Modi (@narendramodi) September 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں:مردوں کی پچاس میٹر رائفل تھری پی میں بھارت کو گولڈ میڈل

بھارت کے پاس اب آٹھ گولڈ، 11 سلور اور 11 کانسے کے تمغوں کے ساتھ 30 میڈل ہیں۔

Last Updated : Sep 29, 2023, 1:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.