ETV Bharat / sports

Pakistan Cricket: 'ٹیسٹ سیریز میں جیت کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے'

author img

By

Published : Nov 23, 2021, 10:55 PM IST

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) نے میزبان بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین۔صفر سے کلین سویپ کرنے کے بعد ٹیسٹ سیریز میں جیت کے سلسلے کو آگے بڑھانے کی امید ظاہر کی ہے۔

Babar Azam
بابراعظم

بابر نے منگل کو ایک بیان میں کہا، “آگے بڑھتے ہوئے، ہم ٹیسٹ میچوں میں ٹی ٹوئنٹی سیریز(T20 Series) کی فارم کو جاری رکھنا چاہیں گے اور ہمارے پاس ٹیسٹ اسکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ میں یہ دیکھ کر خوش ہوں کہ کس طرح سے ان کے ساتھیوں نے ٹی ٹوئنٹی میں مشکل حالات میں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 26 نومبر کو ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے آج چٹ گاوں پہنچ گئی ہیں۔ یہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ کی پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔

پاکستان کے کپتان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں مسلسل اچھی کارکردگی سے خوشی ملتی ہے۔ یہ ایک ٹیم کی کوشش ہے لیکن پہلے آپ کو یہ معلوم کرنا ہوگا کہ آپ کہاں جدوجہد کر رہے ہیں اور ہمارے معاملے میں ہم نے فیلڈ اور مڈل آرڈر میں جدوجہد کی اور مجھے لگتا ہے کہ آہستہ آہستہ ہم اس سلسلے میں بہتر ہو رہے ہیں۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کھلاڑی کس طرح ذمہ داری ادا کر رہے ہیں اور اب ہم نچلے آرڈر کی بیٹنگ کی مدد سے میچ جیت رہے ہیں جب کہ ہم نے فیلڈنگ یونٹ کے طور پراصلاح کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

PAK VS BAN: پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین ۔ صفر سے کلین سوئپ کیا

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ(International Cricket) میں غلطی کی گنجائش بہت کم ہے اور اگر آپ غلطی کریں گے تو آپ سے میچ چھین لیا جائے گا۔ یہ گروپ پرجوش ہے اور کھلاڑی ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں۔ دوسری بات یہ کہ ، وہ اپنے ان کرداروں کے بارے میں واضح ہیں جو انہیں سونپے گئے ہیں۔ وہ منصوبے بنا رہے ہیں اور اس پر عملدرآمد کر رہے ہیں اور اپنی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔ جب کوئی ٹیم ایسا کرتی ہے تو قدرتی طور پر نتائج اچھے ہوتے ہیں۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز تین۔صفر سے جیتی تھی لیکن بابر بلے سے متاثر کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے تین اننگز میں بالترتیب 7، ایک اور 19 رن بنائے تھے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ وہ اسکور نہ کرنے پر مایوس ہیں اور وہ اپنی غلطیوں سے سبق حاصل کریں گے ۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.