آسٹریلیائی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے آسٹریلیائی ٹیم کی کپتانی کے لیے مارنس لگھوشین کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال سے مارنس لگھوشین ایک اچھے کپتان ثابت ہوں گے۔
پین نے کہا "میرے خیال سے مارنس لگھوشین ایک اچھے کپتان ثابت ہوں گے۔ ان کے پاس اس کھیل کے لیے بہت سارے خیالات ہیں اور وہ ٹیم کے لیے فائدے مند ہیں۔"
انہوں نے کہا "لگھوشین واقعی توانائی سے بھر پور کھلاڑی ہے اور ہم آنے والے چند سالوں میں اپنی کرکٹ کو بہتر بنانے کے لیے لگھوشین کو ایک بڑی ذمہ داری کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔"
36 سالہ ٹم پین ٹیسٹ کیریئر کے آخری مراحل میں ہیں اور عمر کے علاوہ آسٹریلیائی ٹیم کی بھارت سے ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد ان کی کپتانی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔
اس دوران اسٹیون اسمتھ کو دوبارہ کپتان بنانے کی بھی بات کی جارہی تھی، جسے کچھ سال قبل بال ٹیمپرنگ معاملے کے بعد کپتان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، لیکن بہت سے سابق کرکٹرز نے اسمتھ کی جگہ پیٹ کمنس کو کپتان بنانے کی حمایت کر چکے ہیں۔
دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ گیند باز پیٹ کمنس جو کی ایک تیز باؤلر ہیں اور یہی چیز ان کی کپتانی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرسکتی ہے کیونکہ آسٹریلیائی کرکٹ میں عام طور پر بلے باز کو کپتانی کی ذمہ داری دے دی جاتی ہے۔
ٹم پین کے علاوہ سابق آسٹریلیائی کپتان رکی پونٹنگ نے بھی لگھوشین کی حمایت کی ہے۔ پونٹنگ نے کہا "ٹیم میں اپنی جگہ کو مستحکم کرنے کے بعد لگھوشین اس کپتانی کے حقدار ہیں، اور وہ ٹیم کے کپتان بن سکتے ہیں۔"