ETV Bharat / sports

PCB requests ACC Meeting جے شاہ کے بیان پر پی سی بی نے اے سی سی سے ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ 2023 سے متعلق بی سی سی آئی کے سیکریٹری کے بیان پر ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) سے ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔ PCB requests ACC to call emergency meeting

author img

By

Published : Oct 19, 2022, 5:20 PM IST

PCB requests ACC to call emergency meeting after Jay Shah says no to playing in Pakistan
جے شاہ کے بیان پر پی سی بی نے اے سی سی سے ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی

لاہور: بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کے ایشیا کپ 2023 کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے بیان کے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سے ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ اس طرح کے بیانات سے بین الاقوامی کرکٹ برادری کو تقسیم کرنے کا خدشہ ہے اور اس سے 2023 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے دورہ بھارت پر اثر پڑ سکتا ہے۔ PCB requests ACC to call emergency meeting after Jay Shah says no to playing in Pakistan

بتا دیں کہ کرکٹ بورڈ آف انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے بیان دیا تھا کہ ٹیم انڈیا اگلے برس ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کر سکے گی۔ جے شاہ کے مطابق بھارت ایشیا کپ ٹورنامنٹ پاکستان کے بجائے کسی نیوٹرل مقام پر کھیلنا پسند کرے گا۔ بتا دیں کہ جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر بھی ہیں۔

پی سی بی نے ایک بیان میں کہاکہ "اس طرح کے بیانات ایشیائی اور بین الاقوامی کرکٹ کمیونٹیز کو تقسیم کرنے کی والی ہیں اور بھارت میں ہونے والے آئی سی سی مقابلوں کے لیے پاکستان کے دورہ کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔

بیان کے مطابق "پی سی بی کو اے سی سی کے صدر کے بیان پر اب تک اے سی سی سے کوئی باضابطہ وضاحت موصول نہیں ہوئی ہے۔ پی سی بی نے اب ایشین کرکٹ کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بورڈ کا ہنگامی اجلاس جلد از جلد بلائے تاکہ اس اہم اور حساس معاملے پر بات چیت کی جاسکے۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں معاشی بحران کے باعث گزشتہ ماہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کو سری لنکا سے یو اے ای منتقل کیا گیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کی وجہ سے بھارت اور پاکستان صرف ایشین اور آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے ہیں۔ بھارت نے آخری بار 2008 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جبکہ پاکستان نے آخری بار 2012-13 میں بھارت میں سیریز کھیلی تھی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.