ETV Bharat / sports

IPL Media Rights Auction: آئی پی ایل میڈیا حقوق کے لیے کل سے شروع ہوگی بولی - آئی پی ایل میڈیا رائئٹس کی نیلامی میں شامل کمپنیاں

آئی پی ایل میڈیا حقوق (میڈیا رائٹس) کے لیے کل (12 جون) بولی کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس کے تحت اگلے پانچ سال یعنی 2023-27 کے لیے نشریاتی حقوق دیے جائیں گے۔ IPL Media Rights Explained

IPL Media Rights Auction
آئی پی ایل میڈیا حقوق
author img

By

Published : Jun 11, 2022, 8:11 PM IST

سنہ 2017 میں اسٹار نے 2.55 بلین ڈالر میں آئی پی ایل کا براڈکاسٹنگ رائٹ اپنے نام کیا تھا جو کہ کرکٹ کے شعبے میں اب تک کا سب سے بڑامعاہدہ تھا۔ پانچ سال بعد آئی پی ایل اب دس ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں تبدیل ہوگیا ہے۔ IPL Media Rights Bidding Scheduled

ای نیلامی کب ہے: آئی پی ایل نے پہلی بار 'ای نیلامی' کے ذریعے بولی کے عمل کو آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اتوار 12 جون کی صبح 11 بجے سے ممبئی میں شروع ہوگی۔ حالانکہ اس کی کوئی آخری تاریخ نہیں ہے اور آئی پی ایل نے اگلے دن (دنوں) کے لیے نیلامی کے عمل کا آپشن کُھلا رکھا ہے۔ جب تک بولیاں ختم نہیں ہوجاتیں تب تک نیلامی کا عمل جاری رہے گا۔ What is current valuation of IPL Media Rights

ای نیلامی کیا ہے: ای آکشن میں کمپنیوں کے ذریعہ ایک آن لائن پورٹل کے ذریعے بولیاں داخل کی جاتی ہیں۔ ایک بند بولی نیلامی کے عمل کے برعکس جِسے آئی پی ایل نے 2017 میں ای آکشن میں اپنایا تھا ممکنہ کمپنیاں دیگر شرکاء کے باہر ہونے تک اضافی بولیاں داخل کرتی ہیں۔ What is the Period of IPL Media Rights

کس مدت تک کے لیے نشریاتی حقوق ملے گا: آئی پی ایل میچز نشر کرنے کا حق اگلے پانچ سال کے لیے ہے۔ نشریاتی حقوق حاصل کرنے والی کمپنی کے پاس آئی پی ایل 2023 سے 2027 تک کے لیے نشریاتی حقوق ہوں گے۔ Major Companies for IPL Bidding

کل کتنے پیکجز ہیں: آئی پی ایل میڈیا رائٹس میں کُل چار پیکجز ہیں۔ اے، بی، سی اور ڈی۔ اے میں برصغیر میں ٹی وی نشریات کا حق شامل ہے۔ پیکیج بی میں برصغیر کے ڈیجیٹل رائٹس ہیں۔ پیکیج سی میں صرف برصغیرکے لیے پلے آف سمیت میچوں کے ایک خصوصی ڈیجیٹل حقوق شامل ہیں اور پیکیج ڈی میں ٹی وی اور ڈیجیٹل دونوں کے لیے باقی دنیا کے حقوق شامل ہیں۔ اسے دو ذیلی زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ مشترکہ آر او ڈبلیو یا پانچ انفرادی علاقے۔

پیکیج سی میں کون سے میچ شامل ہیں: پیکیج سی میں 'اسپیشل پیکیج' میچ شامل ہیں۔ اس پیکیج کے بارے میں آئی پی ایل نے کہا ہے کہ یہ سیزن میں میچوں کی کل تعداد کی بنیاد پر مختلف ہوگا۔ اگر آئی پی ایل 74 میچوں پر مشتمل ہے (جیسے آئی پی ایل 2022)، تو خصوصی پیکیج میں 18 میچ ہوں گے۔ اگر ایک سیزن میں 74 سے زیادہ میچز ہوتے ہیں تو اسپیشل پیکج میچ ہر ایک اضافی 10 میچوں کے لیے دو مراحل میں بڑھیں گے۔ لہٰذا ایک سیزن میں اگر 84 میچ ہوتے ہیں تو اسپیشل پیکج میں 20 میچ ہوں گے اور اگر ٹورنامنٹ میں 94 میچ ہوں گے تو اسپیشل پیکج میں 22 میچ ہوں گے۔ آئی پی ایل نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ایک سیزن میں 74 سے کم میچ ہوتے ہیں تو مخصوص پیکیج میں کھیلوں کی تعداد کا تعین تناسب سے کیا جائے گا۔

بولی لگانے کا عمل کیسے کام کرے گا: چاروں پیکجز میں سے ہر ایک کا بیس برائز فی میچ کے حساب سے الگ ہے۔ بولی لگانے والوں کو ایک رقم لسٹیڈ کرنی ہوگی جو کم از کم مجموعی بنیادی قیمت کی رقم (ہر پیکج کے لیے 74 x بیس پرائز) ہو۔ سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو مختلف پیکجز کے حقوق ملیں گے۔

ہر پیکج کے لیے فی میچ بیس پرائز کیا ہے: پیکیج اے کے لیے فی میچ بیس پرائز 49 کروڑ روپے (تقریباً 6.3 ملین امریکی ڈالر) ہے۔ پیکیج بی کے لیے فی میچ 33 کروڑ روپے (تقریباً 4.2 ملین امریکی ڈالر) ہے۔ پیکیج سی کے لیے 11 کروڑ روپے (تقریباً 1.4 ملین امریکی ڈالر) فی میچ ہے۔ پیکیج ڈی کے لیے فی میچ 3 کروڑ روپے (تقریباً 390,000 امریکی ڈالر) ہے۔

کیا تمام پیکجزکے لئے ایک ساتھ بولی لگائی جائے گی: پیکج اے اور بی کے لیے بولیاں ایک ساتھ جمع کی جائیں گی۔ ایک بار دونوں پیکجز کے لیے جیتنے والی بولیوں کا تعین ہو جانے کے بعد سی اور ڈی کے لیے بولیاں ایک ساتھ جمع کی جائیں گی۔

کیا بولی لگانے والے ایک سے زیادہ پیکج کے لیے بولی لگا سکتے ہیں: ہاں، ایک بولی لگانے والا مختلف پیکجز کے لیے مقابلہ کر سکتا ہے۔ تاہم پیکج اے اور بی کے فاتحین کے پاس اضافی بولی کے فوائد حاصل ہوں گے۔ پیکیج اے کا فاتح پیکج بی (نیچے وضاحت کی گئی) کے لئے سب سے زیادہ بولی لگانے والے کے ساتھ ایک بولی مقابلے میں حصہ لے سکتا ہے اور پیکج بی کے فاتح پیکج سی اور ڈی کے لیے سب سے زیادہ بولی لگانے والوں کے ساتھ بولی لگانے کے مقابلے میں شامل ہوسکتے ہیں۔

آئی پی ایل نے مختلف کیٹیگریز کے فاتحین کو الگ الگ پیکج کے لیے فاتح بولیوں کو میچ کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی ہے۔ مثال کے طور پر پیکیج اے جیتنے والے کو مقررہ وقت کے اندر پیکیج بی کے لیے سب سے زیادہ بولی سے 5 فیصد زیادہ کی پیشکش کرنے کا آپشن ملے گا۔ پیکیج اے کا فاتح اور پیکیج بی کے لیے سب سے زیادہ بولی لگانے والا پھر پچھلی بولی کے مقابلے میں 5 فیصد کی کم از کم اضافی بولیوں کے ساتھ خود کو مقابلے میں شامل کرلے گا۔ یہ عمل سب سے زیادہ بولی لگانے والے کا تعین ہونے تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد پیکج سی کے لیے بولی لگائی جائے گی۔ پیکیج بی کے فاتح کو پیکیج سی کے لیے سب سے زیادہ بولی سے 5 فیصد زیادہ کی پیشکش کرنے کا حق حاصل ہوگا اور دونوں فریق کم از کم 5فیصد کی اضافی بولیاں لگا کر ایک اور مقابلے میں داخلہ لیں گے۔ اسی طرح پیکیج بی کا فاتح کم ازکم 5 فیصد کی اضافی بولیاں بڑھا کر پیکیج ڈی کے لیے سب سے زیادہ بولی لگانے والے کے ساتھ جدوجہد کرسکتا ہے۔

بڑے بولی لگانے والے کون ہیں: ڈزنی ہاٹ اسٹار، سونی، زی اور وائکوم سمیت تمام بڑے براڈ کاسٹنگ ادارے عالمی ٹیکنالوجی کمپنیاں امیزون اور ریلائنس کے ساتھ میدان میں ہیں۔

پچھلے چکر میں رائٹس کی قیمت کتنی تھی: سنہ 2017 میں اسٹار انڈیا نے پانچ سال (2018-22) کے لیے آئی پی ایل کے حقوق حاصل کرنے کے لیے 16347.5 کروڑ روپے (اُس وقت 2.55 بلین امریکی ڈالر) کی ریکارڈ رقم ادا کی۔ یہ کرکٹ میں میڈیا رائٹس کا سب سے بڑا سودا تھا اور پچھلے آئی پی ایل رائٹس سائیکل کے لیے ادا کی گئی رقم سے 158 فیصد زیادہ تھا۔ اسٹار نے اپنی عالمی یکجا بولی کی بنیاد پر آئی پی ایل کے حقوق حاصل کیے تھےجو کہ ہر زمرے کے لیے تمام بلند ترین بولیوں کے مجموعہ (15,819.51 کروڑ روپے) سے 528.5 کروڑ روپے (صرف 3.34 فیصد) زیادہ تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.