ETV Bharat / sports

'کم رنز کی وجہ سے ہار کا سامنا کرنا پڑا'

میچ کے بعد دہلی کیپیٹلس کے کپتان شریئس ایئر نے کہا کہ 'ہم نے 10-15 رنز کم بنائے۔ میرے خیال میں 175 رنز کا اسکور شاندار ہوتا۔ مارکس اسٹوئنس جب آؤٹ ہوئے تو ہمیں بہت نقصان اٹھانا پڑا۔'

'ٹیم نے کم رنز بنایا، جس کی وجہ سے ہمیں ہار کا سامنا کرنا پڑا'

author img

By

Published : Oct 12, 2020, 12:04 PM IST

ممبئی انڈینز کے خلاف پانچ وکٹوں سے شکست کھانے کے بعد دہلی کیپٹلز کے کپتان شریئس ایئر نے کہا ہے کہ 'ٹیم نے 15-10 رنز کم بنائے اور اس وجہ سے ہمیں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔'

اتوار کے روز شیخ زائد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دہلی نے شیکھر دھون کے ناقابل شکست 69 رنز کی بنا پر ممبئی کے سامنے 163 رنز کا ہدف رکھا تھا۔ ممبئی نے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے پانچ وکٹیں گنوا کر دو گیندیں پہلے ہی جیت حاصل کر لی۔

میچ کے بعد شریئس ایئر نے کہا کہ 'ہم نے 10-15 رنز کم بنائے۔ میرے خیال میں 175 رنز کا اسکور شاندار ہوتا۔ مارکس اسٹونیس جب آؤٹ ہوئے تو ہمیں بہت نقصان اٹھانا پڑا۔'

شریئس ایئر نے کہا کہ 'ہماری ٹیم کو فیلڈنگ پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی فیلڈنگ پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے ہمیں ہر طرح سے شکست دی۔'

انہوں نے کہا کہ 'میرے خیال میں ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم کسی چیز کو ہلکے سے نہ لیں۔ کچھ چیزیں ایسی ہیں، جن پر ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: یہ جیت ہمارے لئے کافی اہمیت رکھتی ہے: روہت شرما

اس میچ میں ریشب پنت نہیں کھیلے تھے۔ ایئر نے ان کے بارے میں کہا کہ 'ہمیں نہیں معلوم کہ پنت کب تک ٹھک ہوں گے۔ میں نے ڈاکٹر سے بات کی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ ایک ہفتہ آرام کریں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.