ETV Bharat / sports

جیت کا کریڈٹ راجستھان کے بالرز کو: مہندر سنگھ دھونی

چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے راجستھان رائلز کے خلاف شکست کے بعد کہا ہے کہ اس جیت کا سہرا راجستھان کے بالرز کو جاتا ہے۔

credit for the victory to rajasthan bowlers says mahendra singh dhoni
مہندر سنگھ دھونی
author img

By

Published : Sep 23, 2020, 6:04 PM IST

Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST

راجستھان نے سنجو سیمسن کی طوفانی اننگز 74 رنز اور اسمتھ کی 69 رنز کی بدولت 216 رنز کا مضبوط اسکور بنایا۔

چنئی کے لیے فاف ڈو پلیسیس نے ٹیم کو 72 رنز کی اننگز سے فتح دلانے کی کوشش کی۔ لیکن راجستھان کے بالرز نے چنئی کو 20 اوور میں چھ وکٹ پر 200 رنز پر روک دیا اور میچ 16 رنز سے جیت لیا۔ چنئی کی یہ دو میچوں میں پہلی شکست ہے۔

credit for the victory to rajasthan bowlers says mahendra singh dhoni
مہندر سنگھ دھونی

دھونی نے کہا کہ 217 رنز کے بڑے ہدف کا پیچھا کرنے کے لیے ہمیں ایک مضبوط آغاز کی ضرورت تھی جو اس اسکور کے مطابق اچھا نہیں تھا۔

اسٹیو اسمتھ اور سنجو سیمسن نے عمدہ بیٹنگ کی۔ لیکن ہمیں جیت کا کریڈٹ ان کے بالرز کو دینا چاہئے۔

پہلی اننگز کو دیکھ کر گیند کی لینتھ کا اندازہ لگایا جاسکتا تھا۔ اسپنرز عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے۔ ہمارے اسپن بالرز نے کچھ غلطیاں کیں۔ اگر ہم راجستھان کو 200 رنز کے اسکور پر روکنے میں کامیاب ہوجاتے تو یہ اچھا مقابلہ ہوتا۔

اوپری آرڈر میں بیٹنگ کے لیے نہ اترنے پر کپتان نے کہا کہ میں نے زیادہ دن بیٹنگ پریکٹس نہیں کی تھی اور 14 دن کے قرنطین سے کوئی فائدہ نہیں ہوا تھا۔ نیز میں کچھ مختلف کرنا چاہتا تھا اور سیم کیرن کو موقع فراہم کرنا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو مختلف کام کرنے کے مواقع ملتے ہیں اور اگر آپ اس میں کامیاب نہیں ہوتے ہیں تو آپ کو اپنی طاقت دیکھنی ہوگی۔ ڈو پلیس نے شاندار بلے بازی کی اور بلے باز کی طرح اننگز سنبھالی۔ انہوں نے اسکوائر لیگ کو نظر انداز کیا اور لانگ آن اور لانگ آف کی طرف کھیلا۔

Last Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.