ETV Bharat / sports

India vs South Africa: اویش خان کی عمدہ گیند بازی، چوتھے مقابلے میں ٹیم انڈیا کی جیت - اویش خان کی عمدہ گیند بازی

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی -20 سیریز کا چوتھا میچ راجکوٹ کھیلا گیا۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ وہیں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 82 رنز سے شکست دی۔

اویش خان کی عمدہ گیند بازی، چوتھے مقابلے میں  ٹیم انڈیا کی جیت

author img

By

Published : Jun 17, 2022, 10:57 PM IST

جنوبی افریقہ کے خلاف راجکوٹ میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئینٹی مقابلے میں ٹیم انڈیا نے شاندار جیت درج کی ہے۔ ٹیم انڈیا کی جیت میں تیز گیندباز اویش خان نے اہم کردار ادا کیا۔ دنیش کارتک (55) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت بھارت نے جمعہ کو تیسرے ٹی20 مقابلے میں جنوبی افریقہ کے سامنے 170 رنوں کا ہدف رکھا تھا۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی اور سیریز کا اپنا پہلا میچ کھیل رہے لونگی نگیڈی نے سلامی بلے باز رتوراج گائیکواڑ (5) کو دوسرے ہی اوور میں آؤٹ کردیا۔ مارکو جانسن نے تیسرے اوور میں شریاس ایر (4) کو آؤٹ کیا اور بھارت نے 24 رنوں پر ہی دو وکٹیں گنوا دیں۔

وکٹ جلدی گرنے کے سبب بھارت کی شروعات سست رہی اور ٹیم پاور پلے میں صرف 40 رن ہی بنا سکی۔ پاور پلے ختم ہوتے ہی اوپنر ایشان کشن بھی 25 گیندوں پر 27 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ اپنی اننگ میں ایشان نے تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کپتان رشبھ پنت (17) اور نائب کپتان ہاردک پانڈیا (46) کے درمیان 41 رنوں کی شراکت ہوئی، لیکن پنت اننگ کی رفتار بڑھانے کی کوشش میں اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔پنت نے 17 رن بنانے کے لئے 21 گیندیں لیں اور صرف دو چوکے لگائے۔

تیرہ اوورز کے اختتام پر بھارت صرف 81 رنز پر چار وکٹیں گنوانے کے بعد مشکل میں تھا لیکن کارتک نے اپنی دھماکہ خیز بلے بازی سے ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچا دیا۔ کارتک نے صرف 27 گیندوں پر نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے۔ پانڈیا نے کارتک کا ساتھ دیتے ہوئے 31 گیندوں میں 46 رنز بنائے۔ اپنی ذمہ دارانہ اننگ میں پانڈیا نے تین چھکے اور تین چوکے لگائے۔ بھارت نے آخری پانچ اووروں میں 73 رن جوڑے اور چھ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے نگیڈی نے تین اوورز میں 20 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ مارکو جانسن، ڈوین پریٹوریس، اینرک نورتجے اور کیشو مہاراج کے نام ایک ایک وکٹ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: Netherlands vs England: انگلینڈ نے ون ڈے کا سب سے بڑا اسکور بنایا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.