ETV Bharat / sports

IND vs ENG 1st T20: پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت نے دی انگلینڈ کو شکست - پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو شکست

ساؤتھمپٹن ​​میں کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 50 رنز سے شکست دے دی۔ ہاردک پانڈیا کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ India beat England in first T20

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت نے دی انگلینڈ کو شکست

author img

By

Published : Jul 8, 2022, 6:57 AM IST

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ساؤتھمپٹن ​​میں کھیلا گیا۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ ٹیم کو 199 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 148 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ India beat England by 50 runs

ساؤتھمپٹن ​​میں کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 50 رنز سے شکست دے دی۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔ ہاردک پانڈیا نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 19.3 اوورز میں 148 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ India vs England first T20

بلے بازی کے بعد ہاردک نے گیند بازی میں بھی بہترین کارکردگی دکھائی اور چار اوورز میں 33 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ٹیم انڈیا نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔

بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ ہاردک پانڈیا نے 51، سوریا کمار یادو 39، دیپک ہڈا 33 اور کپتان روہت شرما نے 24 رنز کی اننگ کھیلی۔ وہیں اکشر پٹیل نے 17 اور وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارکت نے 11 رنز کی اننگ کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی اور کرس جارڈن کو دو دو وکٹیں حاصل ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: Virat Kohli Drops Out Of Top Ten: ٹیسٹ درجہ بندی میں وراٹ کوہلی ٹاپ ٹین سے بھی باہر

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی، کپتان جاس بٹلر پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے سب سے زیادہ 36 رنز، ہیری بروک نے 28 اور جارڈن نے 26 رنز کی اننگ کھیلی۔ بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے چار وکٹ جب کہ چہل اور ارشدیپ سنگ نے دو دو وکٹ حاصل کی۔ ہاردک پانڈیا کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Hardik Pandya Player of the Match

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.