ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 احمدآباد میں پاک بھارت میچ سے قبل کیا ہوگا خاص؟

بی سی سی آئی نے ورلڈ کپ 2023 کے اس ہائی پروفائل انڈیا پاکستان میچ سے قبل ایک شاندار میوزک شو کے اہتمام کرنے کا اعلان کیا ہے۔جس میں بالی ووڈ کے کئی مشہور گلوکار پرفارم کریں گے۔ ورلڈ کپ کے آغاز کے وقت کوئی افتتاحی تقریب منعقد نہیں کی گئی تھی تاہم پاک بھارت میچ میں شائقین کے لیے ایک خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

Etv Bharat
احمدآباد میں پاک بھارت میچ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2023, 3:47 PM IST

Updated : Oct 13, 2023, 4:26 PM IST

احمد آباد: دنیا بھر کے کرکٹ شائقین آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاک بھارت کے درمیان 14 اکتوبر بروز ہفتہ کو ہونے والے میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس شاندار میچ سے قبل بی سی سی آئی نے شائقین کو ایک شاندار تقریب سے محظوظ ہونے کا موقع بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا یعنی بی سی سی آئی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس ہائی پروفائل میچ سے قبل موسیقی کی ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مشہور بالی ووڈ گلوکار اپنی آواز کے جادو سے کرکٹ کے شائقین کو محظوظ کریں گے۔

musical ceremony at narendra modi stadium before Pakistan India match
انڈیا پاکستان میچ سے قبل ایک شاندار میوزک شو کا اہتمام

بی سی سی آئی کے اعلان کے مطابق اس پری میچ شو میں بالی ووڈ کے مقبول گلوکار ارجیت سنگھ، سکھوندر سنگھ اور شنکر مہادیون پرفارم کریں گے۔ ان تینوں گلوکاروں کی تقریب میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے بی سی سی آئی نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ایک خاص پرفارمنس کے ساتھ پاک بھارت میچ کا آغاز! دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ گراؤنڈ - نریندر مودی اسٹیڈیم میں سحر انگیز خصوصی موسیقی کے لیے تیار ہوجائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خصوصی تقریب میں بالی ووڈ کی مشہور گلوکارہ سنیدھی چوہان اور نیہا ککڑ بھی پرفارم کریں گی۔تاہم بی سی سی آئی نے اس موسیقی کی تقریب میں ان دونوں گلوکاروں کی پرفارمنس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاک بھارت میچ سے قبل منعقد کی جانے والی تقریب دوپہر 12:30 بجے شروع ہوگی اور اسٹیڈیم میں شائقین کی انٹری صبح 10 بجے سے شروع ہوگی۔ شائقین کو صرف پرس، موبائل فون، ٹوپی اور ادویات لے جانے کی اجازت ہوگی۔ گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن (جی سی اے) میچ میں تمام تماشائیوں کو مفت پانی اور طبی سہولیات فراہم کرے گی۔ ٹاس دوپہر 1:30 بجے ہوگا اور میچ کی پہلی گیند دوپہر 2 بجے کی جائے گی۔

خاص بات یہ ہے کہ یہ مقابلہ دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں ایک لاکھ 32 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور اتنے بڑے ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے 150 آئی اے ایس اور آئی پی ایس سمیت 11,000 پولیس اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستانی شائقین کو اپنی ٹیم کی حمایت کرنے کے لیے ویزا نہ ملنے کی صورت میں ایک لاکھ سے زیادہ شائقین بھارت کی حمایت میں ہی نعرہ لگائیں گے اور اس دوران کسی جھڑپ کی کوئی امید بھی نظر نہیں آتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے خلاف 50 اوور کے ورلڈ کپ میچوں میں بھارت کی کامیابی کا تناسب 100 فیصد ہے۔ یک روزہ ورلڈ کپ میں بھارت پاکستان ابھی تک ونڈے ورلڈ کپ میں سات مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں اور بھارت نے ساتوں میچوں میں پاکستان کو شکست دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Oct 13, 2023, 4:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.