جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز ڈوئن اولیور کولہے کی چوٹ کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ کرکٹ جنوبی افریقہ ( سی ایس اے) نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ اولیور کو یہ انجری انگلینڈ لائنز کے خلاف کھیلے گئے چار روزہ وارم اپ میچ کے دوران ہوئی تھی۔ Duanne Olivier Ruled Out of Test Series
جنوبی افریقی کرکٹ نے فی الحال اولیور کی جگہ کسی بالر کو شامل نہیں کیا ہے۔ پروٹیاز کے معروف بالر کگیسو ربادا بھی ایڑی کی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں اور اولیور کی انجری نے جنوبی افریقہ کے خدشات کو دوگنا کر دیا ہے۔ اس وقت جنوبی افریقہ کے پاس لونگی انگیدی، اینریک نورکھیا، مارکو جانسن، گلینٹن اسٹرمین اور لوتھو سیپاملا کی شکل میں پانچ تیز گیند باز ہیں۔
ہنری ویسٹ انڈیز کی ایک روزہ سیریز سے باہر
دوسری طرف نیوزی لینڈ کے تجربہ کار تیز گیند باز میٹ ہنری پسلی کی چوٹ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ یک روزہ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے اتوار کو یہ معلومات دی۔ این زیڈ سی نے رپورٹ کیا کہ ہنری کو گزشتہ ہفتے ٹریننگ کے دوران بائیں جانب درد کا سامنا کرنا پڑا اور علاج کے بعد ان کی حالت بہتر نہیں ہوئی۔ اس کے بعد ہنری کو کیریبین سے واپس نیوزی لینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کی جگہ نوجوان بولر بین سیئرز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سیئرز اس ہفتے شروع ہونے والی تین میچوں کی سیریز کے دوران اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Sindhu to Miss World Championships: سندھو چوٹ کے باعث عالمی چمپئن شپ سے باہر
یو این آئی