بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے اس سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی میزبانی کرنے والے تین اسٹیڈیموں میں سے ایک شارجہ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ انہوں نے تیاریوں کا جائزہ لیا اور اس نئے اسٹیڈیم کی تعریف کی۔
بھارت میں بڑھتے کووڈ 19 کے معاملات کے پیش نظر آئی پی ایل 2020 متحدہ عرب امارات میں منعقد ہورہا ہے اور اس ٹی 20 لیگ کی میزبانی دبئی، ابوظہبی اور شارجہ ہوگی۔
پیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق، گنگولی نے کہا کہ 'نوجوان کھلاڑی اس کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں جہاں سنیل گاوسکر اور سچن تندولکر جیسے عظیم کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلور ٹورنامنٹ کے لیے تیار: ڈی ویلیئرز
اس دوران گنگولی کے ساتھ آئی پی ایل کے چیئرمین برجیش پٹیل، سابق آئی پی ایل چیف راجیو شکلا اور آئی پی ایل کے سی او او ہیمنگ امین امارات کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجر کے علاوہ بی سی سی آئی کے خزانچی ارون دھومل، بی سی سی آئی کے جوائنٹ سکریٹری جیش جارج اور مبشر عثمانی بھی موجود تھے۔ شارجہ کو آئندہ آئی پی ایل سیزن میں 12 میچز کی میزبانی کرنی ہے۔