انگلینڈ کے کارڈف کے میدان میں کھیلے جانے والے ٹی 20 میچ میں سمرسیٹ کاونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے بابر آعظم نے 62 گیندوں پر 9 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 114 رنز کی اننگز کھیلی۔
بابر اعظم نے 145 اننگز کھیل کر یہ کارنامہ سرانجام دیا، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 132 اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا، جبکہ آسٹریلوی بلے باز شان مارش نے 144 اننگز کھیل کر یہ کارنامہ سرانجام دیا۔
آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے 159 اننگز کھیل کر 5000 ٹی 20 رنز مکمل کیے جبکہ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے 163 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا۔
سابق آسٹریلوی بلے باز بریڈہوج نے 166 اننگز کھیل کر 5000 رنز مکمل کیے، بھارتی کپتان وراٹ کوہلی کو 5000 ٹی 20 رنز مکمل کرنے کے لیے 167 اننگز کھیلنی پڑی۔
بابر اعظم اب تک 150 ٹونٹی ٹونٹی میچز کی 145 اننگز میں 42.94 کی اوسط سے 5110 رنز اسکور کرچکے ہیں جن میں 4 سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے یہ رنز 125.89 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیے ہیں۔