ETV Bharat / sitara

امجد خان بہترین ویلن اور منفرد اداکاری کے بے تاج بادشاہ تھے - شعلے کے اسکرپٹ رائیٹر سلیم خان

بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم 'شعلے' میں گبر سنگھ کا کردار جس نے امجد خان کو فلم انڈسٹری میں مضبوط شناخت دلائی۔

امجد خان بہترین ویلن اور منفرد اداکاری کے بے تاج بادشاہ تھے

author img

By

Published : Nov 11, 2021, 10:05 PM IST

Updated : Nov 12, 2021, 8:10 AM IST

امجد خان 12 نومبر 1940 حیدر آباد میں پیدا ہوئے۔ امجد خان کو اداکاری وراثت میں ملی۔ ان کے والد جینت فلم انڈسٹری میں ویلن رہ چکے ہیں۔

انہوں نے بطور اداکار اپنےکریئرکا آغاز 1957 میں آئی فلم ’’اب دہلی دور نہیں ‘‘سے کیا تھا ۔ اس فلم میں انہوں نے چائلڈا سٹار کاکردار ادا کیا تھا۔

فلم شعلے كے گبر سنگھ والا کردار پہلے ڈینی کو دیا گیا تھا لیکن اس وقت فلم 'دھرماتما' میں کام کرنے کی وجہ سے انہوں نے شعلے میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

شعلے کے اسکرپٹ رائیٹر سلیم خان کی سفارش پر رمیش سپی نے امجد خان کو گبر سنگھ کا کردار ادا کرنے کا موقع دیا۔

یہ بھی پڑھیں: والد کی خواہش پر اداکار بنے کمل ہاسن

جب سلیم خان نے امجد خان سے فلم شعلے میں گبر سنگھ کا کردار ادا کرنے کو کہا تو پہلے تو وہ گھبرا سے گئے لیکن بعد میں انہوں نے اسے ایک چیلنج کے طور پر لیا اور چمبل کے ڈاکوؤں پر بنی کتاب 'ابھیشپت چمبل' کا مطالعہ کرنا شروع کیا۔

جب فلم شعلے ریلیز ہوئی تو ان کا ادا کیا گیا کردار 'گبر سنگھ ' شائقین میں اس قدر مقبول ہوا کہ لوگ گا ہے بگاہے ان کی آواز اور چال ڈھال کی نقل کرنے لگے۔

یو این آئی

Last Updated : Nov 12, 2021, 8:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.