ETV Bharat / sitara

سارہ، رکول اور سیمون کو این سی بی سمن بھیج سکتی ہے - ڈیزائنر سیمون کھمباٹا

این سی بی جلد ہی بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان، رکول پریت سنگھ اور ڈیزائنر سیمون کھمباٹا کو سُشانت سنگھ راجپوت کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے ریا چکرورتی سے پوچھ گچھ کے بعد ان افراد کو طلب کرسکتی ہے۔ خود این سی بی کے عہدیداروں نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

این سی بی سارہ، رکول اور سیمون کو سمن بھیج سکتی ہے

author img

By

Published : Sep 15, 2020, 1:56 PM IST

سُشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کے دوران منشیات کا زاویہ منظر عام پر آنے کے بعد اداکارہ سارہ علی خان، رکول پریت سنگھ اور ڈیزائنر سیمون کھمباٹا کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔

این سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے پی ایس ملہوترا نے ان ناموں کی تصدیق کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملہوترا نے بتایا کہ جلد ہی این سی بی سارہ علی خان، رکول پریت سنگھ اور سیمون کھمباٹا کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کر سکتی ہے۔

25 سالہ سارہ علی خان بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور ان کی پہلی اہلیہ امریتا سنگھ کی بیٹی ہیں اور انہوں نے 2018 میں ہندی بلاک بسٹر فلم 'کیدار ناتھ' میں سشانت کے ساتھ اداکاری کی تھی۔

این سی بی کے ذریعہ اب تک ایک درجن سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، جن میں سُشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی، اس کے بھائی شووک اور متعدد منشیات فروش اور سپلائی کرنے والے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا نے جیا بچن کو تنقید کا نشانہ بنایا

ریا، شووک اور دیگر کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے، جبکہ کچھ منشیات فروشوں کو این سی بی کی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.