ETV Bharat / sitara

Mira Rajput Slams American Financial Expert: یوکرینی صدر کے کپڑوں پر سوال اٹھانے پر میرا راجپوت کا منہ توڑ جواب

author img

By

Published : Mar 19, 2022, 4:05 PM IST

شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے امریکہ کے مالیاتی ماہر کے اس ٹویٹ کا منہ توڑ جواب دیا ہے جس میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے کپڑوں پر تبصرہ کیا گیا ہے۔ Mira Rajput on Ukrainian President's Outfit

یوکرینی صدر کے کپڑوں پر سوال اٹھانے پر میرا راجپوت کا منہ توڑ جواب

روس گزشتہ 24 دنوں سے یوکرین پر بمباری کر رہا ہے۔ روس کے مسلسل حملوں کی وجہ سے یوکرین ریت کے ڈھیر میں تبدیل ہو رہا ہے۔ جہاں یوکرین میں تباہی کن حالت ہیں وہیں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی دن رات اپنے ہم وطنوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ Mira Rajput Slams American Financial Expert

ان دنوں زیلنسکی بھی اپنے لباس کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ زیلینسکی نے روس کے حملے کے پہلے دن سے ہی زیتون سبز رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے جس پر اب امریکی مالیاتی ماہر پیٹر شیف نے تنقید کی ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے امریکہ کے مالیاتی ماہر کے اس ٹویٹ کا جواب دیا ہے۔ Mira Rajput on Ukrainian President's Outfit

امریکہ کے مالیاتی ماہر پیٹر شیف نے ٹویٹر پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پر طنز کرتے ہوئے لکھا، "میں سمجھتا ہوں کہ آپ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، لیکن کیا یوکرین کے صدر کے پاس اپنا کوئی سوٹ نہیں ہے؟ میرے ذہن میں امریکی کانگریس کے موجودہ ممبران کےلیے بھی زیادہ عزت نہیں، لیکن میں پھر بھی ان سے ٹی شرٹ پہن کر خطاب نہیں کروں گا۔ میں امریکہ اور ادارے کی بے عزتی نہیں کرنا چاہتا'۔

اس کے ساتھ ہی بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے اپنی انسٹاگرام کی اسٹوری پر یہ ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' آپ انہیں کفلنکس پہننے کے لیے کیوں نہیں کہتے اگر آپ کہہ سکتےہو تو، واقعی میں کیا ہم سب کو صرف باہری خوبصورتی سے متاثر ہونا چاہیے اور حقیقت کو بھول جانا چاہیے؟ کسی ملک کے سربراہ سے یہ امیدا کرنا کہ بحران کے وقت میں ان کا کپڑا اچھا ہو؟'۔

مزید پڑھیں: Arnold Schwarzenegger's Video Message To Russians: ہالی ووڈ اداکار آرنالڈ شوارزنیگر نے پوتن سے کہا 'جنگ روکو'

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے عالمی رہنماؤں سے اپنے پہلے عوامی خطاب میں امریکی کانگریس سے اپیل کی۔ اس دوران انہوں نے جنگ میں اپنے ملک کی تباہی اور بربادی کی ایک گرافک ویڈیو ارکان پارلیمان سے بھرے آڈیٹوریم کو دکھائی اور ساتھ ہی ملک کے کونے کونے میں گھر بار چھوڑنے پر مجبور لوگوں کے حالات بھی دکھائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.