اسلام آباد: پاکستان سیاسی بحران مزید سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔ سابق عمران خان کی القادر ٹرسٹ معاملے میں گرفتاری کے بعد پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے پرتشدد مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف مقامات پر توڑ پھوڑ اور آتشزنی کی وارداتیں رونما ہوئی ہیں۔ اسی درمیان پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے تمام کیسز کی سمایت اسلام آباد میں واقع پولیس لائن ہیڈ کوارٹرمیں یوگی۔نیو گیسٹ ہاوس پولیس لائن کو عدالت میں تبدیل کرنے کے لئے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
کئی ملکوں کی جانب سے سفری ایڈوائزری
ذرائع کے مطابق سابق عمران خان کو ایف 8 اور جی 11 کے بجائے نیو گیسٹ ہاوس پولیس لائن ہی میں پیش کیا جائے گا۔ دوسری طرف امریکہ، انگلینڈ، کینیڈا اور یورپی یونین نے اپنے اپنے شہریوں کو پاکستان میں سفر کرنے کے لئے سفری ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ اس سلسلے میں یورپی شہریوں کو پاکستان کی موجودہ صورتحال کے پش نظر شہریوں کو انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کینیڈین شہری پاکستان کے مختلف علاقوں میں غیرضروری سفر سے گریز کریں۔
امریکہ کے واشنگٹن میں واقع پاکستانی سفارتخانہ کے باہر عام پاکستانیوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں عمران کی جلد سے جلد رہائی کے لئے بینر لئے ہوئے تھے۔ واشنگٹن کے علاوہ نیویارک، شیکاگو میں بھی مقیم پاکستانی شہریوں نے عمران خان کی حمایت میں احجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Imran Khan Arrest عمران خان کے طبی معائنے کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے انہیں رینجرز نے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا ہے اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے انہیں رینجرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا ہے۔ سابق وزیراعظم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب مختلف مقدمات کے سلسلے میں لاہور سے اسلام آباد ہائیکورٹ آئے تھے۔ ان کی گرفتاری کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس اور وکلا میں تصادم بھی ہوا ہے۔ پولیس تشدد سے زخمی گارڈز اور وکلا کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔