ETV Bharat / international

پاکستان میں عام انتخابات کا شیڈیول جاری، آٹھ فروری کو پولنگ - پاکستان میں الیکشن کمیشن

Pakistan General Election 2024: پاکستان میں الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کے مطابق عام انتخابات آٹھ فروری 2024 کو منعقد ہوں گے۔

The announcement of the schedule of general elections in Pakistan

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 2:28 PM IST

اسلام آباد: پاکستان میں عام انتخابات کا شیڈیول جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت عام انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے۔ ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 9 فروری کو ریٹرننگ افسران نوٹس جاری کریں گے جس کے بعد‏ 20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے اور 23 دسمبر تک امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی جائے گی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ‏ یکم جنوری سے 24 سے 30 دسمبر تک ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے اور 3 جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہو گی۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن 10 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلیٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا اور‏ 11 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ 12 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہو گی اور‏ 13 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے ‏جس کے بعد 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو عام انتخابات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی سپریم کورٹ کا دفعہ 370 پر فیصلہ مسئلہ کشمیر کو مزید پیچیدہ بنائے گا: عمران خان

خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں کی صوبائی نشستوں کے لیے بھی اسی شیڈول کا اطلاق ہوگا۔

(یواین آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.