ETV Bharat / international

Terrorism Case Against Imran Khan میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ چلانے سے پاکستان کا مذاق بنا، عمران خان - پاکستان میں انسداد دہشت گردی

انسداد دہشت گردی کیس میں عبوری ضمانت ملنے کے بعد عمران خان نے کہا کہ جب میں نے شہباز گل کے جنسی استحصال کے خلاف آواز اٹھائی اور قانونی کارروائی کرنے کی بات کی تو میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر دیا گیا۔ اس کی وجہ سے پاکستان کا پوری دنیا میں مذاق بن گیا۔ عمران خان نے کہا کہ جو لوگ یہ فیصلے کر رہے ہیں انہیں ملک کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ Terrorism Case Against Imran Khan

Imran khan
عمران خان
author img

By

Published : Aug 25, 2022, 9:33 PM IST

اسلام آباد: پاکستان میں اتحادی حکومت کی جانب سے دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا پوری دنیا میں مذاق بن گیا۔ انسداد دہشت گردی کیس میں پیشی کے بعد اسلام آباد میں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب میں نے شہباز گل کے جنسی استحصال کے خلاف آواز اٹھائی اور کہا کہ میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا تو میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا۔Terrorism Case Against Imran Khan

پاکستانی میڈیا کے مطابق عمران خان کا یہ بیان کچھ امریکی میڈیا اداروں کی جانب سے ان کے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمے پر تبصرہ کرنے والی کہانیاں اور تصاویر شائع کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جو بھی اس قسم کا فیصلہ کر رہا ہے اسے ملک کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کی طاقت سے خوفزدہ ہیں، پاکستان کی تاریخ میں اتنے بڑے جلسے کبھی نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

Terrorism Case Against Imran Khan انسداد دہشتگردی معاملے میں عمران خان کو عبوری ضمانت

پی ٹی آئی کے صدر نے کہا کہ اتحادی حکومت پی ٹی آئی کی مقبولیت کی خوف سے انہیں تکنیکی بنیادوں پر ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قبل ازیں پی ٹی آئی چیئرمین کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یکم ستمبر تک پیشگی ضمانت دی تھی۔ دی نیوز نے رپورٹ کیا کہ 21 اگست کو عمران خان کے خلاف 20 اگست کو وفاقی دارالحکومت کے F-9 پارک میں ایک ریلی میں ایڈیشنل سیشن جج اور اسلام آباد پولیس کے سینئر پولیس افسران کو دھمکیاں دینے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.