ETV Bharat / international

World's Richest City دنیا کے امیر ترین شہر میں کروڑ پتی افراد کی تعداد

author img

By

Published : Apr 19, 2023, 6:14 PM IST

نیویارک سٹی جسے دی بگ ایپل بھی کہا جاتا ہے، تین لاکھ 40 ہزار کروڑ پتی اور 58 ارب پتیوں کا گھر ہے۔ یہ امریکہ کا مالیاتی مرکز ہے اور کئی اقدامات سے دنیا کا امیر ترین شہر ہے۔

Number of millionaires in the world's richest city
دنیا کے امیر ترین شہر میں کروڑ پتی افراد کی تعداد

نیویارک: عالمی سطح پر امیر ترین شہروں کا ڈیٹا حاصل کرنے والی ویب سائٹ ہینلے اینڈ پارٹنرز کے مطابق نیویارک میں کروڑ پتیوں کی تعداد تین لاکھ 40 ہزار ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کے شہر نیویارک کا شمار دنیا کے امیر ترین ممالک میں ہوتا ہے جہاں کروڑ پتی افراد کی تعداد بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ نیویارک کے بعد جاپان کے شہر ٹوکیو اور امریکہ کے ایک اور شہر سان فرانسسکو کا نمبر آتا ہے۔ ٹوکیو میں دو لاکھ 90 ہزار اور سان فرانسسکو میں دو لاکھ 85 ہزار کروڑ پتی موجود ہیں۔

اس رپورٹ میں دنیا کے نو خطوں کے 97 شہروں کو شامل کیا گیا ہے جن میں افریقہ، آسٹریلیا، مشرقی ایشیا، یورپ، مشرق وسطیٰ، شمالی امریکہ، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا شامل ہیں۔ اس فہرست میں سب سے امیر شہر امریکہ کے ہیں جن میں نیویارک، سان فرانسسکو بے ایریا، لاس اینجلس اور شکاگو شامل ہیں۔ چین کے دو شہروں کا شمار بھی دنیا کے امیر ترین ممالک میں ہوتا ہے جو دارالحکومت بیجنگ اور شنگھائی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کا شہر لندن پہلے سے چوتھے نمبر پر آ چکا ہے جہاں دو لاکھ 58 ہزار کروڑ پتی موجود ہیں۔ سنہ 2000 میں لندن میں سب سے زیادہ کروڑ پتی تھے، لیکن گزشتہ 20 برسوں میں یہ چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ پانچویں نمبر پر سنگاپور ہے جہاں دو لاکھ 40 ہزار کروڑ پتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نیویارک کو بِگ ایپل کہا جاتا ہے اور یہاں ارب پتی افراد کی تعداد 58 ہے۔ اس شہر میں دنیا کی دو بڑی سٹاک ایکسچینجز نیو یارک سٹاک ایکسچینج اور نیسڈیک موجود ہیں۔ نیویارک کے پانچ اضلاع ہیں جن میں برونکس، بروکلین، مین ہیٹن، کوئینز اور سٹیٹ آئی لینڈ شامل ہیں۔ مین ہیٹن کے رہائشی علاقے میں مہنگے ترین اپارٹمنٹس ہیں جہاں ایک مربع میٹر کی قیمت 27 ہزار ڈالر ہے۔

سنہ 2023 میں دنیا کے دس امیر ترین شہر: 1- نیو یارک سٹی، 2- ٹوکیو، 3- سان فرانسسکو بے ایریا، 4- لندن، 5- سنگاپور، 6- لاس اینجلس، 7- ہانگ کانگ، 8- بیجنگ، 9- شنگھائی، 10- سڈنی (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.