ETV Bharat / international

Manasik e Hajj Start From Today: مناسکِ حج کی ادائیگی کا آج سے آغاز - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

حجاج کرام مناسکِ حج کی ادائیگی کا آج سے آغاز کریں گے، حرم مکی میں حاجیوں کو ہی داخلہ کی اجازت ہے۔ مسجدِ الحرام میں نماز کے اجازت نامے منگل کے دن سے ہی بند کر دیئے گئے ہیں، صرف حج کے اجازت نامے رکھنے والوں کو ہی حرم میں داخلے کی اجازت ہے۔ Manasik e Hajj Start From Today

مناسکِ حج کی ادائیگی کا آج سے آغاز
مناسکِ حج کی ادائیگی کا آج سے آغاز
author img

By

Published : Jul 7, 2022, 6:09 AM IST

Updated : Jul 7, 2022, 3:43 PM IST

مکۃ المکرمہ، سعودی عرب: عازمینِ حج آج سے مناسکِ حج کی ادائیگی کا آغاز ہو گیا ہے۔ جمعہ کو وقوفِ عرفہ ہے اور مسجدِ نمرہ میں خطبۂ حج دیا جائے گا۔ حج کا سب سے اہم رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ جمعہ 9 ذی الحجہ کو ہوگا۔ مسجدِ الحرام میں نماز کے اجازت نامے منگل سے ہی بند کردیے گئے ہیں۔ صرف حج کے اجازت نامے رکھنے والوں کو ہی حرم میں داخلے کی اجازت ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ سال فریضۂ مقدسہ کی ادائیگی کے لیے خصوصی طور پر حج اسمارٹ کارڈ (شعائر) کا اجرا کیا تھا۔ یہ بھی یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عازمین کو مختلف طرح کی احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔Manasik e Hajj Start From Today۔

سعودی عرب: بیرون ملک سے آنے والے 850,000 سے زائد مقامی حجاج ملاکر 10 لاکھ سے زیادہ عازمین آج سے باضابطہ طور پر مناسک حج ادا کریں گے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ مختلف ممالک سے حجاج کرام مکہ مکرمہ میں جمع ہوئے ہیں۔ حجاج کی سہولیات کے لیے وسیع تر انتظامات کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں حج کی ادائیگی کے لیے ہزاروں عازمین کی آمد کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہا۔ تاہم جمعرات رات سے سرحدوں کو بند کردیا گیا ہے۔ پہلے آنے والے زیادہ تر عازمین طواف کعبہ اور دیگر عبادات میں مصروف ہیں۔

بروز جمعہ میدانِ عرفات میں قیام کے بعد حجاج مزدلفہ کے لیے مغرب کے وقت روانہ ہوں گے۔ عازمین کو مخصوص بسوں کے ذریعے اور پیدل روانہ ہونا ہوگا۔ یاد رہے کہ رواں سال میدانِ عرفات سے حج کا خطبہ شیخ حرم دیں گے جب کہ خطبۂ حج کو اردو سمیت ایک درجن سے زائد زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔ مشائرِ مقدسہ میں کورونا کے سبب سینیٹائزیشن کا خاص اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ماسک کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔ Manasik e Hajj Start From Today in Makkah Saudi Arabia

یہ بھی پڑھیں:

روبوٹ کی مدد سے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں آب زم زم تقسیم

Last Updated : Jul 7, 2022, 3:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.