ETV Bharat / international

Kuwaiti MPs on Derogatory Against Prophet: کویتی ارکان پارلیمنٹ کی بھارت پر مزید دباؤ ڈالنے کی اپیل - کویت کے ارکان پارلیمنٹ کا اپنی حکومت سے مطالبہ

بھارت میں پیغمبر اسلام پر نازیبا تبصرے کی آگ ابھی تک بجھی نہیں ہے۔ جمعرات کو کویت کی پارلیمنٹ میں 30 اراکین پارلیمنٹ نے اپنی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت میں پرامن احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے تحفظ کے لیے بھارتی حکومت پر سیاسی، سفارتی اور اقتصادی دباؤ ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کرے۔ Kuwaiti MPs on Derogatory against Prophet

Kuwaiti MPs on Derogatory against Prophet
مسلمانوں کے تحفظ کے لیے بھارتی حکومت پرمزید دباؤ ڈالنے کی عرب ممالک سے اپیل
author img

By

Published : Jun 17, 2022, 6:36 PM IST

بی جے پی کے سابق رہنماؤں کے پیغمبر اسلام کے بارے میں نازیبا تبصرے کرنے پر عرب ممالک میں غصہ کم نہیں ہورہا ہے۔ کویت کے ارکان پارلیمنٹ نے جمعرات کو اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پیغمبر اسلام کی توہین کرنے پر بھارت کے خلاف ہر قسم کا دباؤ ڈالے۔ کویت ٹائمز کی خبر کے مطابق کویتی پارلیمنٹ کے 50 میں سے 30 ارکان پارلیمنٹ نے اپنے دستخطوں سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بھارت کے احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر پولیس کارروائی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ارکان پارلیمنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی پولیس نے پیغمبر اسلام کے خلاف نازیبا تبصرے پر پرامن احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے خلاف مظالم کا ارتکاب کیا۔

Kuwaiti MPs on Derogatory against Prophet
بشکریہ ٹویٹر

کویت ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، کویت کے ہزاروں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ مطالبہ کر رہے ہیں کہ تمام عرب ممالک اور بالخصوص خلیجی ممالک سے ہندوتوا حامی بھارتیوں کو ان کے ملک واپس بھیج دیا جائے۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ توہین رسالت اور مسلمانوں کے پرامن احتجاج کے بدلے میں خلیجی ممالک میں رہنے والے 80 لاکھ بھارتیوں میں سے ہندوؤں کو ملک میں کام کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔Kuwaiti MPs on Derogatory against Prophet

30 ارکان پارلیمنٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’کویت کی قومی اسمبلی کے ارکان حکومت ہند، پارٹی اور میڈیا والوں کی جانب سے پیغمبر اسلام کی توہین کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم بھارتی مسلمانوں کے خلاف پولیس کارروائی کی بھی مذمت کرتے ہیں اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ قانون سازوں نے حکومت کویت اور دیگر حکومتوں پر زور دیا کہ وہ پیغمبر اسلام کی توہین اور بھارتی مسلمانوں کے خلاف حملوں کو روکنے کے لیے سفارتی، اقتصادی اور میڈیا کے محاذ پر دباؤ بڑھائیں۔

عرب ٹائمز نے بھی لکھا ہے کہ "کل 30 اراکین پارلیمنٹ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں پیغمبر اسلام کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس پر اپنے اعتراضات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان ارکان پارلیمنٹ نے کویت اور دیگر اسلامی ممالک کی اپنی حکومت سے حکومت ہند پر سیاسی، سفارتی اور اقتصادی دباؤ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Prophet Remark Row: کویت نے نوپور شرما کے خلاف احتجاج کرنے والے تارکین وطن پر سخت موقف اختیار کیا

Kuwait on Hijab Row in India: کویت میں بی جے پی رہنماؤں کے داخلے پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

اس سے قبل 13 جون کو یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ وہاں رہنے والے تارکین وطن نے بی جے پی کے سابق ترجمان کے پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ تبصرے کے بعد احتجاج کیا تھا۔ عرب ٹائمز کی خبر کے مطابق کویت نے مظاہرین پر سختی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے ان کے ملک واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کویت حکومت نے اس تنازع پر نئی ہدایات جاری کی تھیں، جن کے مطابق بیان کے حوالے سے مظاہرہ کرنے والوں کو ان کے اپنے ممالک واپس بھیج دیا جائے گا۔ حکومت نے کہا تھا، "تمام تارکین وطن کو مقامی قانون کا احترام کرنا چاہیے اور کسی بھی قسم کے مظاہرے میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.