یروشلم: اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے اتوار کو کہا کہ اس نے مغربی کنارے کے جنین میں واقع الانصار مسجد کے زیر زمین کمپلیکس پر فضائی حملہ کیا۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ اس جگہ کو حماس اور اسلامی جہاد تحریکوں کے ارکان استعمال کرتے تھے۔
آئی ڈی ایف نے کہا کہ ’’آئی ڈی ایف اور آئی ایس اے (اسرائیل سیکیورٹیز اتھارٹی) نے یہ حملہ کیا ہے۔ آئی ڈی ایف نے جنین میں الانصار مسجد میں زیر زمین ایک کمپاؤنڈ پر فضائی حملہ کیا۔ حماس اور اسلامی جہاد کے کارکن مسجد میں رہتے تھے اور اسے حملوں کے لیے استعمال کرتے تھے۔ آئی ڈی ایف نے ٹیلی گرام پر کہا ’’مسجد کو حملوں کی منصوبہ بندی اور اس کو انجام دینے کے لیے کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔‘‘
-
The IDF & ISA just conducted an aerial strike on a Hamas and Islamic Jihad terrorist compound in the Al-Ansar Mosque in Jenin.
— Israel Defense Forces (@IDF) October 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Recent IDF intel revealed that the Mosque was used as a command center to plan and execute terrorist attacks against civilians. pic.twitter.com/gQfyv6wUAV
">The IDF & ISA just conducted an aerial strike on a Hamas and Islamic Jihad terrorist compound in the Al-Ansar Mosque in Jenin.
— Israel Defense Forces (@IDF) October 22, 2023
Recent IDF intel revealed that the Mosque was used as a command center to plan and execute terrorist attacks against civilians. pic.twitter.com/gQfyv6wUAVThe IDF & ISA just conducted an aerial strike on a Hamas and Islamic Jihad terrorist compound in the Al-Ansar Mosque in Jenin.
— Israel Defense Forces (@IDF) October 22, 2023
Recent IDF intel revealed that the Mosque was used as a command center to plan and execute terrorist attacks against civilians. pic.twitter.com/gQfyv6wUAV
اسرائیل کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل حماس کے خلاف اپنی جنگ کے اگلے مرحلے کی تیاری کے طور پر ہفتے کے روز سے غزہ پر حملوں میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔ غزہ پر ممکنہ زمینی حملے کے بارے میں ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری نے ہفتے کی رات صحافیوں کو بتایا کہ فوج پہلے سے بہتر حالات پیدا کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کے اگلے مراحل میں اپنی افواج کو لاحق خطرات کو کم کرنے کے لیے حملوں میں اضافہ کریں گے۔ انہوں نے غزہ شہر کے رہائشیوں سے اپنی حفاظت کے لیے جنوب کی طرف جانے کا مطالبہ دہرایا۔
-
Another war crime by the Israeli terrorist regime this time they have bombed Al Ansar Mosque in Jenin West Bank#IsraelTerorrist pic.twitter.com/5xOEbahiga
— Hiba Hajaj هبه حجاج (@HajajHiba) October 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Another war crime by the Israeli terrorist regime this time they have bombed Al Ansar Mosque in Jenin West Bank#IsraelTerorrist pic.twitter.com/5xOEbahiga
— Hiba Hajaj هبه حجاج (@HajajHiba) October 21, 2023Another war crime by the Israeli terrorist regime this time they have bombed Al Ansar Mosque in Jenin West Bank#IsraelTerorrist pic.twitter.com/5xOEbahiga
— Hiba Hajaj هبه حجاج (@HajajHiba) October 21, 2023
مزید پڑھیں: غزہ کی جھڑپوں میں 16 اخباری نمائندے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے
واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان آج جنگ کا 16 واں دن ہے۔ فلسطین اسرائیل کی تاریخ میں غزہ کی پانچ جنگوں میں یہ جنگ سب سے ہلاکت خیز ہے۔ حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد 4,385 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 13,561 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ لاکھوں فلسطینی افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
اسرائیل میں 1,400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، زیادہ تر اسرائیلی افراد 7 اکتوبر کو ہونے والے حماس کے ابتدائی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ 203 اسرائیلی افراد کو حماس نے یرغمال بنایا تھا جو ابھی بھی ان کے قبضہ میں ہے جن میں سے صرف دو امریکی شہریوں کو چھوڑا گیا۔