ETV Bharat / international

Israel Hamas War حزب اللہ کا اسرائیل کو جمعہ تک جنگ بندی کا اَلٹی میٹم - اسرائیل حماس جنگ

حزب اللہ کے ترجمان حسن نصر اللہ نے اسرائیل کو جمعہ تک جنگ بندی کا اَلٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی نہیں ہوئی تو جنگ میں براہِ راست شامل ہو جائیں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 2, 2023, 9:27 PM IST

یمن: اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کے نتیجے میں مشرق وسطی پر بڑی جنگ کے سائے منڈلانے لگے، حزب اللہ نے اسرائیل کو جنگ بندی کے لئے جمعہ تک کا الٹی میٹم دے دیا۔ ترجمان حزب اللہ حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ سیز فائر نہ ہوا تو جنگ میں براہِ راست شامل ہو جائیں گے۔ یاد رہے یمنی فورس بھی اسرائیل پر ڈرون اور میزائلوں سے حملے کر رہی ہے، یمن نے اسرائیل کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

حوثی فوج کے ترجمان جنرل یحییٰ ساری نے جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ فلسطین میں ہمارے مظلوم بھائیوں کی حمایت میں تیسرا آپریشن ہے، جب تک اسرائیلی جارحیت بند نہیں ہوتی، میزائلوں اور ڈرونز سے مزید حملے جاری رکھیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان سرحد پر 8 اکتوبر سے وقتاً فوقتاً اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

حملوں میں حزب اللہ کے 46 اراکین سمیت اسلامی جہاد تحریک کے 6، حماس کے 3، حزب اللہ کی حمایت یافتہ سنّی مزاحمتی بریگیڈ کے 2 اراکین اور ایک اخباری رپورٹر سمیت 4 شہری شہید ہو چکے ہیں۔ لبنان کی طرف سے کئے گئے حملوں کے نتیجے میں 3 اسرائیلی فوجی اور ایک اسرائیلی شہری ہلاک ہو گیا ہے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.