ETV Bharat / international

غزہ سے 76 زخمی اور 335 غیر ملکی شہری مصر پہنچے - غزہ پٹی

سات اکتوبر سے جاری اسرائیل حماس جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ غزہ سے رفح کراسنگ بارڈر سے مصر پہنچے ہیں۔ Israel Hamas War

Israel Hamas War, 76 wounded and 335 foreign nationals arrived in Egypt from Gaza
غزہ سے 76 زخمی اور 335 غیر ملکی شہری مصر پہنچے
author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 2, 2023, 10:03 PM IST

قاہرہ: غزہ پٹی سے 76 زخمی فلسطینی اور 335 غیر ملکی بدھ کو مصر میں داخل ہوئے۔ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل حماس جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ مصر پہنچے ہیں۔ منگل کو جبالیہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں تقریباً 50 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہوئے تھے۔ ایک دن بعد بدھ کو اسرائیل نے غزہ کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ میں دھماکہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق 76 زخمی فلسطینیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے مصر لایا گیا جب کہ 335 ​​غیر ملکی شہریوں کو چھ بسوں کے ذریعے یہاں لایا گیا۔ یہ اطلاع رفح میں مقیم ایک مصری اہلکار نے دی۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کانگریس کو بتایا کہ 400 امریکیوں اور ان کے قریبی رشتہ داروں سمیت تقریباً ایک ہزار افراد غزہ میں پھنسے ہوئے ہیں، جو انخلاء کی اپیل کر رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے حماس کے کمانڈر ابراہیم بیاری کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے حماس کے مسلح ونگ، عزالدین القسام بریگیڈز نے، 7 اکتوبر کی صبح اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں اور ان کے مقدس اقدار کے خلاف مسلسل خلاف ورزیوں، خاص طور پر القدس کی خلاف ورزیوں کا جواب دینے کی بنیاد پر بڑے حملے کا آغاز کیا تھا جس پر اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر شدید فضائی بمباری شروع کردی تھی۔ اسرائیلی حکام نے اعلان کیا کہ غزہ سے حملوں میں 315 فوجیوں سمیت 1,400 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور 5,132 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے بتایا کہ غزہ میں القسام بریگیڈز کے ہاتھوں میں 240 اسرائیلی قیدی موجود ہیں۔ وہیں غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں 8,796 فلسطینی جن میں 3,648 بچے اور 2,290 خواتین شامل ہیں، شہید اور 22,219 زخمی ہوئے ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.