ETV Bharat / international

Imran Khan Contempt of Court Case عمران خان کو توہین عدالت معاملے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا وجہ بتاؤ نوٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج کو دھمکانے پر توہین عدالت کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے خاتون جج کے بارے میں توہین اور دھمکی آمیز تقریر کی جب کہ وہ کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا۔ Imran Khan Contempt of Court Case

Imran Khan
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان
author img

By

Published : Aug 26, 2022, 7:47 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر توہین عدالت کا وجہ بتاؤ نوٹس ارسال کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج کو دھمکانے پر توہین عدالت کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے خاتون جج کے بارے میں توہین اور دھمکی آمیز تقریر کی، انہوں نے تقریر اس وقت کی جب کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا۔Imran Khan in contempt of court case

نوٹس کے متن میں مزید کہا گیا ہیکہ عمران خان نے توہین اوردھمکی آمیز تقریرمن پسند فیصلہ لینے کے لیے کی۔ انہوں نے تقریرکے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، عمران خان 31 اگست کو پیش ہوکربتائیں کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ خیال رہے کہ 3 روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج کو دھمکانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 31 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Terrorism Case Against Imran Khan انسداد دہشتگردی معاملے میں عمران خان کو عبوری ضمانت

Terrorism Case Against Imran Khan میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ چلانے سے پاکستان کا مذاق بنا، عمران خان

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل لارجر بینچ نے کی تھی۔ سماعت کے بعد عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 31 اگست کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کرلیا گیا تھا جبکہ لارجر بینچ نے اس معاملے پر 3 سے زیادہ ججز پر مشتمل بینچ تشکیل دینے کے لیے کیس چیف جسٹس کو بھجوا دیا تھا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.