ETV Bharat / international

India's G20 presidency بھارت کی جی ٹوئنٹی صدارت کا آج سے آغاز - جی 20 کی صدارت

بھارت کی جی 20 گروپ کی صدارت آج سے باقاعدہ طور پر سے شروع ہو رہی ہے۔ آج سے ملک بھر میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کے مقامات سمیت 100 یادگاروں کو ایک ہفتے تک جی 20 لوگو سے روشن کیا جائے گا۔ وزیر اعظم مودی کا خیال ہے کہ جی 20 کی بھارت کی صدارت دنیا میں اتحاد کے عالمگیر جذبے کو فروغ دینے کی سمت کام کرے گی۔ India's G20 presidency

India's G20 presidency begins from today
بھارت کی جی ٹوئنٹی گروپ کی صدارت آج سے شروع
author img

By

Published : Dec 1, 2022, 3:40 PM IST

Updated : Dec 1, 2022, 3:46 PM IST

حیدرآباد: بھارت دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں کے فورم جی ٹوئنٹی کی صدارت آج سے شروع کر رہا ہے۔ آج جی 20 کی صدارت کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لکھا ہے کہ ہم آنے والے سال میں کس طرح ایک جامع، ، عمل پر مبنی اور عالمی بہبود کے لیے فیصلہ کن ایجنڈے کی بنیاد پر کام کریں گے۔ بھارت کی توجہ دہشت گردی سے لڑنے اور اقتصادی سست روی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجوں سے لڑنے میں یکجہتی لانے پر مرکوز ہوگی۔ India's G20 presidency

وزیراعظم مودی نے جی 20 کی صدارت کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے حالات ہماری ذہنیت کو تشکیل دیتے ہیں۔ پوری تاریخ میں انسانیت کی جو شکل ہونی چاہیے تھی اس میں ایک قسم کی کمی دکھی، ہم نے محدود وسائل کے لیے جدوجہد کی کیونکہ ہماری بقا کا انحصار دوسروں کو ان وسائل سے محروم کرنے پر ہے۔ مختلف خالات، نظریات اور شناختوں کے درمیان تصادم اور مسابقت کو ہی ہم اہم سمجھ بیٹھے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے مزید لکھا کہ بدقسمتی سے، ہم اب بھی اسی ذہنیت میں پھنسے ہوئے ہیں اور ہم اسے اس وقت دیکھتے ہیں جب مختلف ممالک وسائل کے لیے آپس میں لڑتے ہیں اور ہم اسے اس وقت دیکھتے ہیں جب ضروری اشیاء کی فراہمی کو ہتھیار بنایا جاتا ہے۔ ہم اسے اس وقت دیکھتے ہیں جب چند افراد کی طرف سے ویکسین کا ذخیرہ کیا جاتا ہے، حالانکہ اربوں لوگ بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔

وزیر اعظم مودی کا خیال ہے کہ جی 20 کی بھارت کی صدارت دنیا میں اتحاد کے عالمگیر جذبے کو فروغ دینے کی سمت کام کرے گی۔ جی 20 کے لیے بھارت کا تھیم 'ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل' ہے۔ آج سے ملک بھر میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کے مقامات سمیت 100 یادگاروں کو ایک ہفتے تک جی 20 لوگو سے روشن کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

G20 Presidency to India انڈونیشیا نے جی ٹوئنٹی کی صدارت بھارت کو سونپی

India’s G20 presidency وزیراعظم مودی نے بھارت کی صدارت میں جی ٹوئنٹی کے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کا اجراء کیا

واضح رہے کہ انڈونیشیا کے بالی میں 15 سے 16 نومبر تک منعقدہ جی 20 سربراہی اجلاس کی اختتامی تقریب میں بھارت کو اس بااثر گروپ کی سربراہی سونپی تھی۔ بھارت کو ایک سال کے لیے جی 20 تنظیم کی صدارت دی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جی 20 عالمی اقتصادی تعاون کی ایک بااثر تنظیم ہے۔ یہ عالمی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کا تقریباً 85 فیصد، عالمی تجارت کا 75 فیصد سے زیادہ، اور دنیا کی تقریباً دو تہائی آبادی کی نمائندگی کرتا ہے۔

جی 20 گروپ دنیا کی بڑی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر معیشتوں کا ایک بین الحکومتی فورم ہے۔ اس میں ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکیہ، برطانیہ، امریکہ اور یورپی یونین (EU) شامل ہیں۔

Last Updated : Dec 1, 2022, 3:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.