ETV Bharat / international

یمن میں سکیورٹی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی میں 44 افراد ہلاک

ماریب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی میں 28 باغی اور سرکاری حمایت یافتہ سکیورٹی فورسز کے 16 فوجی ہلاک ہوئے۔

several killed people in fighting between security forces and houthi rebels in yemen
یمن میں سکیورٹی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی میں 44 افراد ہلاک
author img

By

Published : Sep 27, 2021, 5:19 PM IST

Updated : Sep 27, 2021, 7:01 PM IST

یمن کے تیل سے مالا مال صوبہ ماریب میں شدید فضائی حملوں کے درمیان سکیورٹی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جاری لڑائی میں کم از کم 44 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک فوجی افسر نے یہ اطلاع دی۔ افسر نے اتوار کو بتایا کہ ماریب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی میں 28 باغی اور سرکاری حمایت یافتہ سکیورٹی فورسز کے 16 فوجی مارے گئے۔

یمن میں سکیورٹی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی میں 44 افراد ہلاک

انہوں نے کہا کہ حوثی جنگجوؤں نے ماریب کے جنوبی اور شمال مغربی علاقوں میں سرکاری حمایت یافتہ فورسز کے زیر کنٹرول کئی ٹھکانوں پر ایک ساتھ حملے کیے۔

انہوں نے بتایا کہ حوثی باغیوں نے ماریب میں تعینات سرکاری حمایت یافتہ فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈرون اور میزائل کا استعمال کیا۔

افسر نے بتایا کہ سعودی قیادت والے اتحاد کے جنگی طیاروں نے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں اور ماریب کے مغربی حصے میں ان کی تعیناتی کو نشانہ بناتے ہوئے مسلسل کئی فضائی حملے کیے۔

یمن کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ اتوار کے روز دو بیلسٹک میزائل مارب کے گورنر کے گھر سے بھی ٹکرا گئے، جس کی وجہ سے املاک تباہ و برباد اور جلے ہوئے ملبے کی شکل میں منتقل ہوگئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ وسیع پیمانے پر نقصان قریبی مسجد کو ہوا تاہم اس علاقے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ صوبائی گورنر میجر جنرل سلطان العرادہ نے حوثی باغیوں کو مورد الزام ٹھہرایا اور کہا کہ وہ جو کچھ ہوا اس سے حیران نہیں۔

انہوں نے مزید کہا ، "ان کی تاریخ تباہی ، قتل اور ہر اس شخص کا خاتمہ ہے جو ان سے متفق نہیں ہے۔"

یمن 2014 سے خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے جب ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے دارالحکومت صنعا اور ملک کے شمال کے بیشتر حصے پر قبضہ کرلیا۔

گزشتہ ہفتے ملک کے جنوبی صوبے شبوا میں حوثی باغیوں اور حکومت کی حامی فورسز کے درمیان لڑائی دوبارہ شروع ہوئی جس میں دونوں جانب سے متعدد افراد ہلاک ہوئے۔

Last Updated : Sep 27, 2021, 7:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.