ETV Bharat / international

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کا بڑھا خطرہ - coronavirus uae latest news

متحدہ عرب امارات میں عالمی وبا کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
author img

By

Published : Sep 20, 2020, 2:31 PM IST

متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 809 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 24284ہوگئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور ڈسیز کنٹرول سینٹر نے بتایا کہ اسی عرصے کے دوران 722 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں ، جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 73،512 ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی عرصے میں ایک کورونا مریض کی موت کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 404 ہوگئی ہے۔

وہیں عالمی سطح پر متاثرین کی تعداد تین کروڑ سے متجاوز کر گئی ہے۔جب کہ ساڑھے نو لاکھ کے قریب افراد اس کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، جہاں اس وبا سے دو لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:لندن: کووڈ-19 پابندیوں کے خلاف احتجاج، درجنوں مظاہرین گرفتار

وہیں بھارت اس وبا سے متاثر ہونے والا دوسرا ملک ہے ، جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 54 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

اس وجہ سے عالمی سطح پر شہریوں کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، لوگ زیادہ سے زیادہ اپنے گھروں میں وقت گزار رہیں۔ عالمی سطح پر معیشت بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.