ETV Bharat / international

چین نے ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کر دیا - کووڈ-19 کو دنیا بھر

کووڈ-19 کو دنیا بھر میں پھیلانے کے تعلق سے ایک مرتبہ پھر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے قیام کے75 سال مکمل ہونے کے موقع پر منگل کو چین پر تیزحملے کیے تھے۔

china
china
author img

By

Published : Sep 23, 2020, 7:30 PM IST

چین نے دنیا بھر میں کووڈ-19 انفیکشن پھیلانے کے امریکی صدر ڈولانڈ ٹرمپ کے نئے الزامات کی پرزور مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے بنیاد ہے اور سیاست سے متاثر ہے۔

چین کی وزارت خارجہ نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے کہا 'یہ بدقسمتی ہے کہ امریکی فریق نے کورونا کے تعلق سے ملک پر بے بنیاد الزام عائد کیے ہیں۔ اس نے ہمارے خلاف بدگمانیاں پیداکرنے اور ہمیں کم تر ثابت کرنے کے لیے اقوام متحدہ کو پلیٹ فارم کی طرح استعمال کیا ہے۔ اس کا یہ قدم سیاست سے متاثر ہے۔ ہم اس کے الزامات کی پر زور تردید کرتے ہیں'۔

کووڈ-19 کو دنیا بھر میں پھیلانے کے تعلق سے ایک مرتبہ پھر مسٹر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے قیام کے75 سال مکمل ہونے کے موقع پر منگل کو چین پر تیزحملے کیے تھے۔

انہوں نے ورچوئل پلیٹ فارم کوخطاب کرتے ہوئے کہا تھا 'کورونا وائرس کے انفیکشن کے لیے اقوام متحدہ چین کو ذمہ دار ٹھہرائے'۔ انہوں نے عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)پر بھی زوردار حملہ بولا۔

انہوں نے کہا کہ اس عالمی پلیٹ فارم پر چین کا پورا کنٹرول ہے اس لیے ڈبلیو ایچ او نے جھوٹ کہا کہ کورونا وائرس کے انسان کے ذریعہ بنائے جانے کے ثبوت نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.