افغان حکومت کے میڈیا اینڈ انفارمیشن سینٹر کے سربراہ دوا خاں مینا پال جمعہ کو ایک حملے میں ہلاک ہوگئے۔
طلوع نیوز نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کابل میں دارالامان روڈ پر بندوق برداروں نے مینا پال پر حملہ کیا، جس سے وہ ہلاک ہوگئے۔
افغان خبر رساں ویب سائٹ کی جانب سے حکومت کے میڈیا انفارمیشن سینٹر کے سربراہ دوا خان مینا پال کے قتل کی تصدیق کی گئی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے دوا خان کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
افغان حکومت کے میڈیا اینڈ انفارمیشن سینٹر کے سربراہ سے پہلے دوا خان افغان صدر کے نائب ترجمان کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے اور وہ 2016 سے 2020 تک اس عہدے پر فائز رہے۔
مزید پڑھیں:
اس کے علاوہ انہوں نے 2015 میں قندھار میں بھی حکومتی میڈیا انفارمیشن سینٹر میں ذمہ داریاں انجام دیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق سرکاری فرائض کی انجام دہی سے قبل دوا خان نے بطور صحافی ریڈیو آزادی میں کام کیا تھا۔