ETV Bharat / international

Heavy Snowfall in Afghanistan: افغانستان میں شدید برف باری سے گیارہ افراد ہلاک

افغانستان میں شدید برفباری Heavy Snowfall in Afghanistan اور بارشوں کے نتیجے میں برفانی تودہ گرنے اور سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔

11 killed 23 injured in Heavy snowfall in Afghanistan
افغانستان میں شدید برف باری سے گیارہ افراد ہلاک
author img

By

Published : Jan 6, 2022, 9:52 PM IST

بدھ کے روز افغانستان کے 90 فیصد علاقوں میں برف باری Heavy Snowfall in Afghanistan یا بارش ہوئی ہے، جس کے باعث متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ ساتھ ہی سڑکوں کی آمدورفت اور ہوائی نقل و حمل بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔

مقامی میڈیا خامہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہلمند، نمروز، فراح، ننگرہار، قندھار، جوزجان، تخار اور کابل کے علاقے شدید برف باری اور بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ جانی نقصان انہی علاقوں میں ہوا ہے۔

طالبان کی طرف سے مقرر کردہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی وزارت نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزارت کے حکام نے سیلاب میں پھنسے کئی مسافروں کو بھی بچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Crackdown on Alcohol in Afghanistan: طالبان نے تین ہزار لیٹر شراب کابل کی نہر میں بہا دی

حالیہ شدید برفباری اور بارش نے کئی شاہراہوں کو بھی بند کر دیا ہے اور کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے والی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق، طالبان نے پہلے ہی افغانستان میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا کیونکہ ملک میں شدید برف باری اور بارش جاری ہے۔

افغانستان کے 34 میں سے 32 صوبوں میں بار بار برف باری اور بارش ہو رہی ہے اور راستے بند ہو گئے ہیں۔ شدید بارشوں کے باعث کئی صوبوں میں سیلاب بھی آ گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.