ETV Bharat / international

نائجیریا میں کشتی ڈوبنے سے 18 لوگوں کی موت

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈیوژنل پولیس افسر راحت اور بچاؤ اہلکاروں کی ٹیم کے ساتھ فوراً جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ کشتی حادثے میں ڈوبے لوگوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 18 لوگوں کو مردہ قرار دے دیا جبکہ پانچ کو بچا لیا گیا۔

author img

By

Published : Nov 14, 2020, 9:27 AM IST

نائجیریا کے شمالی باؤچی صوبے میں اپنی صلاحیت سے زیادہ بھری ہوئی ایک کشتی کے ڈوبنے سے کم از کم 18 لوگوں کی موت ہوگئی۔ ہلاک شدگان میں زیادہ تر نابالغ اور نوجوان شامل ہیں۔
باؤچی صوبے کے پولیس کمان کے ترجمان احمد محمد وکیل نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
وکیل نے بتایا کہ اس حادثے کے سلسلے میں مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈیوژنل پولیس افسر راحت اور بچاؤ اہلکاروں کی ٹیم کے ساتھ فوراً جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ کشتی حادثے میں ڈوبے لوگوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 18 لوگوں کو مردہ قرار دے دیا جبکہ پانچ کو بچا لیا گیا۔
حادثے کا شکار ہوئی کشتی مزدوروں کو ان کے کھیتوں تک لے جارہی تھی۔ ہلاک شدگان میں آٹھ سے 15 سال کی بچیاں بھی شامل ہیں۔ اس حادثے میں نورا عبداللہ نامی ایک 20 سالہ شخص کی بھی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.