حیدرآباد: انار کلی آف آرہ، ویرے دی ویڈنگ، نل بٹے سناٹا اور رانجھنا جیسی فلموں میں نظر آنے والی سوارا بھاسکر جلد ہی سماج وادی کے یوتھ ونگ کے صدر فہد احمد سے شادی کرنے والی ہیں۔ جوڑے نے گزشتہ ماہ کورٹ میرج کی اور اب یہ جوڑا جلد ہی روایتی طریقے سے شادی کرنے والے ہیں۔ لگتا ہے کہ دونوں نے کافی غور و فکر کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ عام بالی ووڈ شخصیات کی طرح ڈیسٹینشن ویڈنگ نہیں کریں گے۔ ان کی شادی کی تقریب دہلی میں واقع سوارا کے نانی گھر میں منعقد ہوگا۔
-
I never knew chaos can be so beautiful ❤️
— Fahad Ahmad (@FahadZirarAhmad) February 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Thank you for holding my hand love @ReallySwara 😘😘 https://t.co/ivKVsZrMyx
">I never knew chaos can be so beautiful ❤️
— Fahad Ahmad (@FahadZirarAhmad) February 16, 2023
Thank you for holding my hand love @ReallySwara 😘😘 https://t.co/ivKVsZrMyxI never knew chaos can be so beautiful ❤️
— Fahad Ahmad (@FahadZirarAhmad) February 16, 2023
Thank you for holding my hand love @ReallySwara 😘😘 https://t.co/ivKVsZrMyx
ٹی وی اداکار شروتی سیٹھ نے سوارا کی شادی کے کارڈ کی جھلک اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی، جسے سوارا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر دوبارہ شیئر کیا۔ خاندان کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ یہ جوڑی اپنے قریبی خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں بھارتی رسم و رواج کے مطابق شادی کرے گی۔ ان دونوں کی شادی کی تقریب 11 سے 16 مارچ تک جاری رہے گا، جس میں ہلدی، مہندی اور سنگیت سے لے کر تمام تقریبات شامل ہیں۔ سوارا نے ٹویٹر پر فہد احمد کے ساتھ اپنی شادی کی خوشخبری شیئر کی تھی، جن سے وہ پہلی بار جنوری میں متنازعہ شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) احتجاج میں شرکت کے دوران ملی تھیں۔ احمد نے اس احتجاج میں ایک طلبہ لیڈر کے طور پر شرکت کی تھی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک دلکش ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی محبت کی کہانی کیسے شروع ہوئی۔ انہوں نے ویڈیو میں بتایا کہ جنوری 2020 میں دونوں ایک احتجاجی مقام پر ملے اور یہیں سے ان کی محبت کا سفر شروع ہوا۔ ممبئی میں مقیم ایک سیاسی کارکن فہد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے پاس آؤٹ ہیں اور ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز (TISS) سے سوشل ورک میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی ہے۔ سال 2017 اور 2018 میں وہ ٹی آئی ایس ایس طلباء یونین کے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے اور وہ سی اے اے مخالف مظاہروں میں ایک نمایاں چہرہ رہے۔ فہد اس وقت سماج وادی پارٹی کے یوتھ ونگ سماج وادی یوجن سبھا مہاراشٹر یونٹ کے سربراہ ہیں۔
مزید پڑھیں:کورٹ میرج کے بعد سوارا بھاسکر اور فہد احمد کی خوبصورت تصاویر پر ایک نظر