ETV Bharat / entertainment

Sushmita Sen Suffered Heart Attack سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑا، اداکارہ نے پوسٹ میں بتایا

سشمیتا سین نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ پر بتایا کہ انہیں دو روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا۔ مداحوں نے ان کی اچھی صحت کے لیے دعائیں کی ہیں۔

سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑا، اداکارہ نے پوسٹ میں بتایا

author img

By

Published : Mar 2, 2023, 4:55 PM IST

Updated : Mar 2, 2023, 5:12 PM IST

بالی ووڈ کی خوبصورت اور فٹ اداکارہ سشمیتا سین کے مداحوں کے لیے بری خبر ہے۔ اداکارہ سشمیتا سین نے بتایا کہ حال ہی میں انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ اپنی صحت کے حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تفصیلی نوٹ بھی شیئر کیا ہے۔ اداکار کے مداحوں اور فالوورز نے ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اداکارہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' اپنے دل کو خوش اور مضبوط رکھو، اور جب تم کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہوگی تو یہ آپ کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ (یہ الفاظ میرے والد سبیر سین کے ہیں)۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ' کچھ دن قبل مجھے دل کا دورہ پڑا تھا۔ اینجیوپالسٹی ہوچکی ہے۔۔۔اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ میرے کارڈیالوجسٹ نے اس بات کی دوبارہ تصدیق کی ہے کہ 'میرا دل بہت بڑا ہے'۔۔بہت سارے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الگ سے پوسٹ کروں گی جنہوں نے وقت میں میری مدد کی۔ یہ پوسٹ صرف آپ (میرے خیر خواہ اور چاہنے والوں) کو خوشخبری سے آگاہ کرنے کے لیے ہے کہ سب ٹھیک ہے اور میں دوبارہ کچھ زندگی گزارنے کے لیے تیار ہوں۔۔ میں تم لوگوں سے بے حد پیار کرتی ہوں'۔

سشمیتا کے مداحوں نے انہیں صحتمند ہونے کی دعائیں دی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ' جلدی اچھے ہوجاؤ، آپ کی جلد صحت یابی کی دعائیں کرتا ہوں'۔ ایک نے لکھا کہ او میرے خدا! اپنا خیال رکھنا! یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ الحمدللہ اب خیریت سے ہیں! آپ سے ہمیشہ بہت پیار ہے'۔ سشمیتا جلد ہی آریہ سیزن 3 میں نظر آئیں گی۔اس سے قبل 2019 میں سشمیتا نے کہا تھا کہ ان کے انسٹاگرام جوائن کرنے کی وجہ ان کی خراب صحت ہے۔پنک ولا نے ان کا حوالہ دیتےہوئے کہا تھا کہ 'میں بہت بیمار تھی اور میرے بال گر رہے ہیں۔ میرا چہرہ گول ہوگیا تھا اور میں اسٹیرائڈ لے رہی تھی۔ اس دوران میرے ذہن میں ایک خیال آیا کہ اگر اس سے میری موت ہوتی ہے تو لوگ کبھی نہیں جان پائیں گے کہ میں کون ہوں، تو ایک رات میں انسٹاگرام پر گئی اور یہ پیج کھولا'۔

مزید پڑھیں:Aarya season 3 teaser: آریہ سیزن 3 کے ٹیزر میں سشمیتا سین سگار پیتی نظر آئیں

Last Updated : Mar 2, 2023, 5:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.