ETV Bharat / entertainment

SRK Sumps Up Jawan Schedule جوان کی شوٹنگ مکمل، شاہ رخ خان نے تمل سپراسٹارز کے ساتھ جشن منایا - شاہ رخ خان نے رجنی کانت کا جشن منایا

شاہ رخ خان نے چنئی میں حال ہی میں اپنی آئندہ فلم جوان کے ایک شیڈول کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ اداکار نے بتایا کہ شہر میں 30 دن کے قیام کے دوران انہیں تمل فلم انڈسٹری کے سپراسٹار رجنی کانت، وجے سیتھوپتی اور وجے سے بہت سارا پیار ملا ہے۔SRK sumps up Jawan Schedule

ان کی شوٹنگ مکمل، شاہ رخ خان نے تمل سپراسٹارز کے ساتھ جشن منایا
جوان کی شوٹنگ مکمل، شاہ رخ خان نے تمل سپراسٹارز کے ساتھ جشن منایا
author img

By

Published : Oct 8, 2022, 11:56 AM IST

حیدرآباد (تلنگانہ): بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان تمل فلم ساز ایٹلی کی اگلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ جوان کے نام سے بننے والی اس فلم میں نینتھارا بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ شاہ رخ خان اور ٹیم جوان نے حال ہی میں چنئی میں فلم کے شیڈول کو مکمل کرلیا ہے اور اس دوران انہیں تمل فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ستارے رجنی کانت، وجے سیتھوپتی اور وجے سے بے شمار محبت ملی ہے۔SRK sumps up Jawan Schedule

جیسے ہی شاہ رخ خان نے جوان کے شیڈول کو مکمل کیا، سپراسٹار نے ٹویٹر پر چنئی میں گزارے گئے 30 دنوں کے تجربے کے بارے میں لکھا کہ ' یہ 30 دن آر سی ای ٹیم کے ساتھ کیا مزے دار رہے۔ تھلائیوا نے ہمارے سیٹ کو دعائیں دی۔ نینتھارا کے ساتھ فلمیں دیکھیں، انیرودھ کے ساتھ پارٹی کی، وجے سیتھوپتی اور تھالاپتی کے ساتھ گہری بات چیت کی اور اور وجے نے مجھے مزیدار لذیذ کھانا کھلایا'۔

اداکار نے جوان کے ڈائریکٹر ایٹلی اور ان کی اہلیہ کرشنا پریا کی مہمان نوازی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اداکار لکھتے ہیں' اٹلی اور پریا تمہاری مہمان نوازی کا شکریہ اب چکن 65 کی ترکیب سیکھنے کی ضرورت ہے'۔

  • Wot a 30 days blast RCE team! Thalaivar blessed our sets…saw movie with Nayanthara partied with @anirudhofficial deep discussions with @VijaySethuOffl & Thalapathy @actorvijay fed me delicious food.Thx @Atlee_dir & Priya for ur hospitality now need to learn Chicken 65 recipe!

    — Shah Rukh Khan (@iamsrk) October 7, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

شاہ رخ خان کی ان ٹویٹ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ انہوں نے تمل ناڈو میں جوان کی شوٹنگ کے دوران بہت اچھا وقت گزارا ہے جہاں فلم انڈسٹری کی جانب سے انہیں بہت سارا پیار ملا ہے۔

ایٹلی کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم جوان کو گوری خان پروڈیوس کر رہی ہیں اور سے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔ شاہ رخ خان کی جانب سے شیئر کی گئی فلم کی پہلی جھلک نے پہلے ہی مداحوں کی بے چینی بڑھا دی ہے۔ جوان آئندہ سال 2 جون کو سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔ یہ فلم ہندی، تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ زبان میں ریلیز ہوگی۔

جوان کے علاوہ خان کے پاس دو زبردست فلم ہے۔ شاہ رخ خان سدھارتھ آنند کی پٹھان کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں، جس میں وہ دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم کےساتھ نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ راج کمار ہیرانی کی ڈنکی میں تاپسی پنو کے ساتھ اداکاری کرنے والے ہیں۔

مزید پڑھیں: SRK Action Sequence in Jawan: جوان میں شاہ رخ خان 200 خواتین کے ساتھ ایکشن کرتے نظر آئیں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.