ETV Bharat / entertainment

Khatron Ke Khiladi 12: فیصل شیخ خطروں کے کھلاڑی کے 12 ویں سیزن میں نظر آئیں گے - فیصل شیخ خطروں کے کھلاڑی میں

سوشل میڈیا اسٹار فیصل شیخ بھی ٹیلی ویژن کے مشہور رئیلیٹی شو خطروں کے کھلاڑی 12 میں ایک کنٹسٹنٹ کے طور پر نظر آئیں گے۔ روہت شیٹی کی میزبانی والے اس شو کے تمام کنٹسٹنٹ کیپ ٹاؤن کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ Khatron Ke Khiladi 12

author img

By

Published : May 7, 2022, 3:35 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): سوشل میڈیا اسٹار فیصل شیخ جو مسٹر فیصو کے نام سے مشہور ہیں۔ اب فیصل کے مداح انہیں رئیلیٹی شو خطروں کے کھلاڑی 12 میں ایک کنٹسٹنٹ کے طور پر دیکھنے والے ہیں۔ فیصل کیرئیر کے نئے سنگ میل سے خوش ہیں۔ سوشل میڈیا اسٹار نے کہا کہ ان کی خوشی کی کوئی حد نہیں ہے کیونکہ وہ روہت شیٹی کے اس شو کا حصہ بننے والے ہیں۔ Faisal Shaikh to be part of Khatron Ke Khiladi 12

شو کے بارے میں بات کرتے ہوئے، فیصل نے کہا کہ 'سوشل میڈیا کے سپر اسٹار ہونے سے لے کر اب خطروں کے کھلاڑی میں حصہ لینے تک، یہ احساس خود میں ہی ناقابل یقین چیز ہے۔ شو کے میزبان روہت شیٹی کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ ایکشن کے بھگوان روہت شیٹی کے ساتھ اسکرین شیئر کرنا اور ان کی سرپرستی میں ایڈونچرز کرنا ہے، جس کا میں بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔ میں تھرلر، ایکشن اور ایڈونچر کے لیے تیار ہوں۔ اس سیزن کا انتظار ہے۔"

مزید پڑھیں: 'خطروں کے کھلاڑی' کے اس سیزن میں کون کون اسٹنٹ کرتے ہوئے نظر آئیں گے، جانیے

شو کے تمام کنٹسٹنٹ اس نئے ایڈونچر کو شروع کرنے کے لیے کیپ ٹاؤن جانے کے لیے تیار ہیں۔ شو کے 12ویں سیزن میں موہت ملک، پرتیک سہجپال، چیتنا پانڈے، راجیو ادتیہ اور روبینہ دلائیک جیسے نام شامل ہیں۔ خطروں کے کھلاڑی کلرز پر نشر ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.