حیدرآباد: ایک بین الاقوامی میگیزن کے لیے رنویر سنگھ کا حالیہ فوٹوشوٹ کافی سرخیوں میں نظر آرہا ہے۔ اداکار کے لیے یہ فوٹوشوٹ مصیبت بن گیا ہے۔فوٹو شوٹ میں برہنہ پوز دینے پر اداکار کے خلاف متعدد پولیس شکایات بھی درج کرائی گئی ہیں۔ بنگالی اداکار و سیاست دان ممی چکرورتی اور اداکارہ سوارا بھاسکر نے رنویر کی فوٹو شوٹ پر سامنے آئے لوگوں کے ردعمل پر اپنے خیالات ظاہر کیے ہیں، وہیں اداکارہ شرلن چوپڑا نے بھی معاشرے کے دوہرے رویے پر سوال اٹھائیں ہیں اور دیپیکا پڈوکون پر بھی تنقید کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک تقریب میں دیپیکا نے ان کے لباس کو 'بری طرح' سے دیکھا تھا۔Sherlyn Chopra on Ranveer Singh's Photoshoot:
سوشل میڈیا پر اداکار کے فوٹوشوٹ پر مداحوں اور فلمی ہستیوں کی جانب سے ردعمل آنے کے بعد شرلن نے بھی رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹوشوٹ پر اپنے خیالات ظاہر کیے۔ اداکارہ نے کہا کہ 'انہوں نے بھی ایک بین الاقوامی میگزین کے لیے کچھ اس طرح کا فوٹوشوٹ کروایا گیا تھا لیکن تب انہیں کئی طرح کے برے اور جنسی تبصروں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
میڈیا کے مطابق شرلن نے انٹرویو میں کہا کہ ' جب میں نے بھی ایک بین الاقوامی میگزین کے لیے ایک بولڈ فوٹوشوٹ کروایا تھا تب معاشرے میں مجھے بدچلن اور نہ جانے کتنے نئے ناموں سے پکارا گیا تھا، یہ دوہرا رویہ کیوں۔ یہ منافقت کیوں؟ جب میں نے شوٹ کیا تھا ، میرے بدن پر کیڑے تھے'۔
شرلن نے انٹرویو میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اپنے کچھ تجربات بھی شیئر کیے۔ واضح رہے کہ رنویر کے خلاف ایک این جی او کے بانی کی طرف سے ایف آئی آر درج کروائی گئی، جس میں این جی او کے بانی کا کہنا ہے کہ ' انہیں خدشہ ہے کہ اداکار ملک کے نوجوانوں کو غلط راہ دکھا سکتے ہیں'۔ اداکار کے خلاف ایک وکیل نے بھی ممبئی میں ایک اور ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
شرلن نے اداکار کی اہلیہ دیپیکا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ' ایک بار دیپیکا نے ان کے لباس کو 'بری طرح' دیکھا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ ' انہوں نے رنویر کے مقابلے کم از کم کچھ پہنا تو تھا'۔
اداکارہ نے کہا کہ ' مت بولیے کہ یہ تو چلتا ہے، ہم کیوں اسے ایک مسئلہ بنا رہے ہیں۔ یہ تو کوئی مسئلہ کی بات نہیں ہیں لیکن ہاں ایک مسئلہ یہ ہے کہ جس طرح دیپیکا پڈوکون نے مجھے ایسے اوپر سے نیچے دیکھا تھا کہ اتنا چھوٹا سا ٹاپ، اتنا چھوٹا سا شارٹ۔ غنیمت ہیں کچھ تو تھا جسم پر۔ آپ کے پتی دیو کے جسم پر کیا ہے میڈم؟ کچھ نہیں ہے'۔
شرلین نے ایک ٹویٹ جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ رنویر سنگھ کی تصویریں وائرل نہ کریں۔ ایسا کرنے سے آپ دوسروں کو ذہنی صدمے سے بچا سکتے ہیں، اس مشکل وقت میں ہمیں رنویر کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے(کپڑے پہن کر) ۔
واضح رہے کہ ارجن کپور، رام گوپال ورما اور جان ابراہم جیسی کئی مشہور شخصیات نے اس معاملے میں رنویر سنگھ کی حمایت کی ہے۔ دراصل جان نے اپنا نیوڈ فوٹو شوٹ بھی شیئر کیا ہے۔
مزید پڑھیں:Ranveer Singh Hollywood Debut: برہنہ فوٹوشوٹ تنازعہ کے درمیان رنویر سنگھ کو ہالی ووڈ سے پیشکش