ETV Bharat / entertainment

Cirkus Teaser: روہت شیٹی نے آئندہ فلم سرکس کے نرالے کردار سے تعارف کروایا، رنویر سنگھ ڈبل رول میں نظر آئے - سرکس میں رنویر سنگھ ڈبل رول میں

روہت شیٹی نے مداحوں کو اپنی آئندہ فلم سرکس کے نرالے کرداروں سے روبرو کروایا۔ فلم میں رنویر سنگھ، پوجا ہیگڑے، اور ورون شرما شامل ہیں۔ Cirkus Teaser

روہت شیٹی نے آئندہ فلم سرکس کے نرالے کردار سے تعارف کروایا، رنویر سنگھ ڈبل رول میں نظر آئے

author img

By

Published : Nov 25, 2022, 4:21 PM IST

حیدرآباد: فلمساز روہت شیٹی نے جمعہ کو اپنی آئندہ فلم سرکس کا ٹیزر پوسٹ کیا۔ انسٹاگرام پر روہت نے موشن پوسٹر شیئر کیا اور فلم کے نرالے کرداروں سے مداحوں کو متعارف کرایا۔ روہت شیٹی کے علاوہ فلم کے مرکزی اداکار رنویر سنگھ اور پوجا ہیگڑے نے بھی یہ ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔Cirkus Teaser

سرکس کے ٹیزر کا آغاز رنویر سنگھ سے ہوا، جو اپنے کریئر میں پہلی بار ڈبل رول ادا کر رہے ہیں۔ رنویر کا پہلا کردار سُلجھا ہوا نظر آرہا ہے جبکہ دوسرا کردار پریشان کن نظر آرہا ہے۔ وہیں اداکارہ پوجا ہیگڑے پیلے رنگ کی ساڑھی میں نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ جیکلین فرنانڈیز ایک ریٹرو لک میں نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ نے نیلے رنگ کے آؤٹ فٹ میں ملبوس کیا ہوا ہے۔ وہ موشن پوسٹر میں آنکھ مارتی اور مسکراتی نظر آئیں۔ ورون شرما بھی اس فلم میں ڈبل رول ادا کر رہے ہیں۔ ٹیزر میں مختلف انداز میں نظر آرہے ہیں۔ فلم کے دیگر تمام کاسٹ بھی نرالے اور رنگین لباس میں نظر آئے۔

اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے روہت نے اس کا کیپشن دیا کہ ' آئندہ ہفتے ٹریلر کے ریلیز ہونے سے پہلے ہماری سرکس فیملی سے ملیں'۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مداح نے کہا کہ ' یہ بلاک بسٹر ہے'۔ وہیں ایک اور صارف نے لکھا کہ ' اس کے تھیئٹر میں ریلیز ہونے کا انتظار کر رہا ہوں، آخر کار کچھ اچھا آنے والا ہے، اس فلم کے لیے پرجوش ہوں'۔

فلم کی شوٹنگ گزشتہ ہفتے مکمل ہوئی تھی اور رنویر نے اپنے انسٹاگرام پیج پر فیملی انٹرٹینر کی شوٹنگ مکمل ہونے کا اعلان بھی کیا تھا۔انہوں نے روہت شیٹی اور ورون شرما کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ' شوٹنگ ختم، پروموشن کی پلاننگ شروع۔ ماسٹر فلم میکر کے ماسٹر پلانز'۔

سرکس میں جانی لیور، سنجے مشرا، وراجیش ہرجی اور سدھارتھ جادھو بھی ہیں۔ اسے روہت شیٹی پکچرز نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے ٹی سیریز نے پیش کیا ہے۔ سرکس رواں سال 23 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ فلم ولیم شیکسپیئر کے کلاسک ڈرامے دی کامیڈی آف ایررز پر مبنی ہے، جس کی کہانی دو جڑواں بچوں کے ارد گرد گھومتی ہے، جو پیدائش کے وقت حادثاتی طور پر الگ ہوجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Ranveer Singh Wraps up Cirkus: رنویر سنگھ نے روہت شیٹی کی فلم سرکس کی 'شوٹنگ ختم' کرنے کی تصویر شیئر کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.