بالی ووڈ حسیناؤں نے بھی ریچا چڈھا کے متنازعہ ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے، جن میں روینہ ٹنڈن اور سوارا بھاسکر شامل ہیں۔ جہاں روینہ نے ریچا چڈھا کے ٹویٹ پر سامنے آئے ایک صحافی کے ردعمل پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ' فوج اور شہیدوں کی قربانیوں کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے'۔ جبکہ سوارا بھاسکر نے ریچا چڈھا کی حمایت کی ہے۔Richa Chadha's Galwan tweet
دراصل ٹویٹر پر ایک صحافی نے ریچا چڈھا کے ٹویٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا' گزشتہ چار دہائیوں سے آئی ایس آئی کا پیسہ بالی ووڈ میں لگ رہا ہے۔ یہ پیسے کبھی انڈر ورلڈ کے ذریعہ کبھی ڈھکے چھپے اثاثوں کے ذریعہ بالی ووڈ میں آتا ہے۔ ایسے خونی غداروں کے وجود کی کوئی وضاحت نہیں ہے'۔ اس ٹویٹ کے جواب میں 'روینہ ٹنڈن لکھتی ہیں کہ ' آپ سے التجا ہے کہ آپ سب کو ایک زمرے میں شامل نہ کریں۔ اس سے ہندی فلم انڈسٹری کے تئیں نفرت پیدا ہوتی ہے۔انڈسٹری میں ہمیشہ ایسے مضبوط محب وطن رہے ہیں جنہیں چند لوگوں کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کے کام کو زہر اور نفرت کا سامنا کرنا پڑتا ہے'۔
-
Dear @abhijitmajumder Please do not club together all or generalise.This generates hate towards the Hindi film industry.All along there have been and are strong patriots in the industry who get thrown under the bus by a few and all good work done,is then met with spite and venom. https://t.co/NOMAjqOnC7
— Raveena Tandon (@TandonRaveena) November 25, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Dear @abhijitmajumder Please do not club together all or generalise.This generates hate towards the Hindi film industry.All along there have been and are strong patriots in the industry who get thrown under the bus by a few and all good work done,is then met with spite and venom. https://t.co/NOMAjqOnC7
— Raveena Tandon (@TandonRaveena) November 25, 2022Dear @abhijitmajumder Please do not club together all or generalise.This generates hate towards the Hindi film industry.All along there have been and are strong patriots in the industry who get thrown under the bus by a few and all good work done,is then met with spite and venom. https://t.co/NOMAjqOnC7
— Raveena Tandon (@TandonRaveena) November 25, 2022
ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے روینہ لکھتی ہیں کہ ' میں متفق ہوں، یہاں مختلف سیاسی رائے اور ترجیحات ہیں لیکن جب بات ہماری فوج، سرحدوں پر تعینات سپاہیوں، ہمارے شہداء، کی بات آتی ہے تب مذاق و طنز سے ان کی اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو کمزور نہیں کیا جاسکتا'۔
-
Agreed.There are different political opinions and preferences,but when it comes to our forces,soldiers on the frontline,our Martyrs,the sacrifices made,by them and their families,just cannot be undermined by sarcasm or mockery. https://t.co/iGz5FCtOiA
— Raveena Tandon (@TandonRaveena) November 25, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Agreed.There are different political opinions and preferences,but when it comes to our forces,soldiers on the frontline,our Martyrs,the sacrifices made,by them and their families,just cannot be undermined by sarcasm or mockery. https://t.co/iGz5FCtOiA
— Raveena Tandon (@TandonRaveena) November 25, 2022Agreed.There are different political opinions and preferences,but when it comes to our forces,soldiers on the frontline,our Martyrs,the sacrifices made,by them and their families,just cannot be undermined by sarcasm or mockery. https://t.co/iGz5FCtOiA
— Raveena Tandon (@TandonRaveena) November 25, 2022
ہفتہ کو ٹویٹر پر سوارا بھاسکر نے ریچا کی حمایت میں لکھا ' آپ کو طاقت اور محبت بھیج رہی ہوں'۔ بالی ووڈ کی متعدد مشہور شخصیات نے ریچا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں ریچا نے شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی کے اس بیان پر رد عمل ظاہر کیا تھا کہ جس میں کہا گیا تھا کہ ہندوستانی فوج پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) پر دوبارہ دعویٰ کرنے میں 'حکومت کے احکامات کا انتظار کر رہی ہے'۔ بیان کو شیئر کرتے ہوئے ریچا نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا تھا 'گلوان کہتا ہے ہیلو'۔ حالانکہ ریچا نے اپنا یہ ٹویٹ ہٹا دیا ہے اور معافی بھی مانگی ہے۔
-
. @RichaChadha strength and love to you! 💙
— Swara Bhasker (@ReallySwara) November 26, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">. @RichaChadha strength and love to you! 💙
— Swara Bhasker (@ReallySwara) November 26, 2022. @RichaChadha strength and love to you! 💙
— Swara Bhasker (@ReallySwara) November 26, 2022
اکشے کمار بالی ووڈ کی پہلی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں جنہوں نے ریچا کے ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا تھا کہ 'یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ کوئی بھی چیز ہمیں اپنی مسلح افواج کے تئیں ناشکر گزار نہیں بناسکتی۔ وہ ہیں تو آج ہم ہیں'۔ جس کے جواب میں اداکار پرکاش راج نے بھی ایک ٹویٹ کیا اور ریچا چڈھا کو اپنی حمایت دیتے ہوئے کہا کہ ' اکشے کمار آپ سے یہ امید نہیں تھی۔ ریچا ہمارے ملک کے لیے آپ سے زیادہ موزوں ہیں'۔
سوشل میڈیا پر سامنے آئے ان ردعمل کے بعد ریچا نے ااپنے ٹویٹ کو حذف کردیا اور ایک معافی نامہ جاری کیا۔ اپنے بیان میں ریچا نے لکھا کہ 'بھارتی فوج کو ناراض کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ ریچا چڈھا نے اپنے معافی نامہ میں لکھا کہ 'حالانکہ میرا ارادہ یہ کبھی نہیں تھا، اگر یہ تین الفاظ، جسے تنازعہ کی شکل دی گئی، سے کسی کی دل آزاری یا تکلیف پہنچی ہو تو میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں اور یہ بھی کہنا چاہوں گی اگر غیر ارادای طور پر میرے الفاظ نے فوج میں میرے بھائیوں میں یہ احساس پیدا کیا ہے تو یہ میرے لیے افسردگی کی بات ہے کیونکہ فوج میں میرے نانا جی کا بھی نمایاں حصہ رہا ہے'۔
واضح رہے کہ اپنے ٹوئٹ کے لیے معافی مانگنے کے فوراً بعد ریچا چڈھا کو اب فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز (FWICE) کے بھی غصے کا بھی سامنا کرنا پڑا، جنہوں نے ان کے ٹوٹی کو 'سب سے زیادہ غیر ذمہ دارانہ' قرار دیا۔ فلم باڈی نے رچا کے ٹویٹ کی مذمت کی ہے اور فلمی اداروں سے بھی اس کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔