بالی ووڈ کے نامور اداکار عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور جمعرات کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اس جوڑی نے ایک مہنگی ترین شادی کرنے کے بجائے اپنے باندرا اپارٹمنٹ میں صرف خاندان اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں سادگی سے شادی کی۔ وہیں اس جوڑی نے میڈیا کی نظروں سے بچتے بچاتے شادی تو کرلی لیکن ان کی شادی کی ایک ویڈیو آن لائن وائرل ہورہی ہے۔ Ranbir's sweet Gesture During Jaymala
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اس وائرل ویڈیو میں رنبیر اور عالیہ ایک دوسرے کو مالا پہناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کلپ میں نظر آرہا ہے کہ عالیہ جیسے ہی رنبیر کے گلے میں مالا ڈالنے جاتی ہیں ویسے ہی دولہے کے دوست انہیں گودی میں اٹھا لیتے ہیں۔ یہ دیکھتے ہی عالیہ کو بھی اٹھانے کے لیے گھر کے چند افراد سامنے آتے ہیں لیکن اس سے پہلے کہ وہ دلہن کو اٹھاتے رنبیر گھٹنوں کے بل بیٹھ جاتے ہیں تاکہ عالیہ آرام سے انہیں مالا پہنا سکے۔رنبیر کے اس پیارے انداز کو دیکھ کر مداح بہت خوش ہو رہے ہیں۔ Alia-Ranbir wedding Photos سوشل میڈیا میں کئی صارفین نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' رنبیر جیسا دولہا ڈھنڈو'۔ ایک اور صارفین نے لکھا ہے کہ ' یہ دونوں ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں'۔
شادی کے بعد عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر رنبیر کے ساتھ لی گئی شادی کی خوبصورت تصاویر شئیر کی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ پانچ سال سے ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں ہیں اور انہوں نے اپنے گھر کی سب سے پسندیدہ جگہ یعنی بالکونی میں شادی کی ہے۔ وہیں عالیہ اور رنبیر نے اپنی شادی کے لیے مشہور ڈیزائنر سبھیا ساچی کا ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیا تھا۔ شادی کے بعد اس جوڑے نے گھر کے باہر انتظار کر رہے میڈیا اہلکاروں اور شائقین سے ملاقات کی اور تصاویر کھینچائی۔